میں ترا نام پکاروں تو ہوا رقص کرے بوئے گُل جھومے پھرے، بادِ صبا رقص کرے گر تیرے ذکر کا میں جام بنا کر پی لوں خود نشہ رقص کرے ، اور مئے کدہ رقص کرے راہِ عشقِ حقیقی کے لیے لازم ہے دِل میں ہر جا فقط "ذکرِ خُدا" رقص کرے میں نے بِسمل سے کہا، "رقص کی تکمیل...