cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Saqibhussain5960@gmail.com

(Topic created on: 07-01-2022 09:30 PM)
246 Views
saqibhussain786
Active Level 6
Options
Others
ڈاکٹر کو کیا معلوم۔۔۔!!! ﮈﺍﮐﭩﺮ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ! ﻧﺎﺭﻣﻞ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﮨﮯ ﺍﯾﻮﺭﯾﺞ ﺳﯽ ﺷﻮﮔﺮ ﮨﮯ ﮨﺎﺭﭦ ﺑﯿﭩﺲ ﭘﻮﺭﮮ ﮨﯿﮟ ﮨﺎﺭﻣﻮﻥ ﺍﭼﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﻧﺎﺭﻣﻞ ﮨﮯ ﺍﯼ ﺳﯽ ﺟﯽ ﻧﺎﺭﻣﻞ ﮨﯿﮟ ﺑﯽ ﭘﯽ ... ﭘﻠﺲ ! ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﮨﮯ....! ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﻠﻮﻡ...! ﻋﺸﻖ ﮐﯽ ﻣﺴﺎﻓﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﮌ ﺟﻮﮌ ﺩﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺳﺎﻧﺲ ﺗﮏ ﺍﮐﮭﮍﺗﯽ ﮨﮯ ﺳﺐ ﺭﮔﯿﮟ ﭘﮭﮍﮐﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﻠﻮﻡ..! ﺍﮎ ﻣﺮﺽ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ !!! ﺟﺲ ﻣﺮﺽ ﮐﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺧﻮﻥ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺗﻦ ﻣﯿﮟ ﺯﮨﺮ ﭘﮭﺮﻧﮯ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ......! ﺳﺮ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﮯ ﭘﺎﻭﮞ ﺗﮏ ﺍﯾﮏ ﭨﯿﺲ ﭼﻠﺘﯽ ھے ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺎﭦ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﺁﺭﺍ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ....! ڈاکٹر سے کہہ دینا !! یہ جو تھرمامیٹر ہے! عشق کی حرارت کو کب یہ ماپ سکتا ہے! کان میں لگا کے جو آلہ دل پہ رکھتے ہو یہ کہاں بتائے گا....! راز جو کہ اندر ھے...! یہ فشارِ خوں میرا ...! دیکھنے میں بہتر ہے چاہتوں کے جذبے نے آگ اس میں بھر دی ہے خوش مزاج لگتا ہوں بات بات ھنستا ہوں !! تم نے کب سنی ہوں گی چیخیں میرے ہنسنے کی آنسو گرتے دیکھے ہیں ؟ تم نے خوش مزاجی کے تم نے کب پڑھا ہوگا طب کی ان کتابوں میں کچھ مریض ہوتے ہیں...! جو دیکھنے میں اچھے ہوں جن کے جسم کی حدت نارمل سی لگتی ہے !! دل کی دھڑکنیں جن کی ایک سر میں بجتی ہیں !! خون کا بہاؤ بھی ! ایک لے میں چلتا ہے پھر بھی ایک دم ان کی جاں نکل سی جاتی ہے ! پھر بھی بس اچانک ہی خوں میں آگ لگتی ہے !! جانے کیوں اچانک وہ ! چلتے چلتے گرتے ہیں میٹھی نیند سوتے میں ہڑبڑا کے اٹھتے ہیں !! بات کرتے کرتے وہ ! بات بھول جاتے ہیں دو قدم چلیں ان کے سانس پھول جاتے ہیں تم نے کب پڑھا ہو گا...! طب کی ان کتابوں میں پوچھتے ہو بتلائیں !! یہ مریض کیسے ہیں یہ کہاں پہ ہوتے ہیں کیا علاج ہے ان کا....! ان کی کیا دوا دارو !! مرض ہے محبت کا !!! عشق کے ہیں سودائی دلبروں کے کوچے میں ان کو دیکھ سکتے ہو ! اک جھلک جو مل جائے یار کی تو جی جائیں !! ہجر زہر کا ٹیکا...! وصل ہے دوا ان کی ڈاکٹر سے کہہ دینا....! تم نے کب پڑھا ہو گا...! طب کی ان کتابوں میں۔۔
0 Likes
0 Comments