cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

#شاعری

(Topic created on: 01-30-2022 08:31 PM)
VikramMasihi
Active Level 3
Options
Galaxy Gallery
ذہنوں میں بھرا دُور اندھیرا نہیں ہو گا
یہ شہر بھی جل جاٸے اجالا نہیں ہو گا

رہ جاٸیں گے گلیوں میں کفن پوش اندھیرے
سُورج تو طلُوع ہو گا سویرا نہیں ہو گا

اٸے دیدہ خوش آج اسیری سے نکل جا
کل حسن سے بچنے کو بھی رستہ نہیں ہو گا

گرتی ہے جو دیوارِ انا ہوتا ہے کیا کیا
آ دیکھ کہ تُو نے بھی یہ دیکھا نہیں ہو گا

بن جاٸیں نہ یہ بچھڑی محبت کا حوالہ
گُلدان میں وہ پھول بھی رکھتا نہیں ہو گا

اب غُرفہِ چاہت کو کُھلا رکھنے سے حاصل۔۔۔!
باہر تو کوٸی پیار کا جھونکا نہیں ہو گا

ہر سمت نقیب آج لہُو ارزاں ہے جتنا
اتنا تو کہیں پانی بھی سستا نہیں ہو گا
(عارف پرویز نقیب)

image


0 Comments