cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Saqibhussain5960@gmail.com

(Topic created on: 02-15-2022 01:58 AM)
194 Views
saqibhussain786
Active Level 6
Options
Others
میں ناپاک ہوں! لیکن تو، تو پاک ہے ناں؟ میں کمزور ہوں لیکن، تجھ پہ تو کسی کا زور نہیں۔ تو، تو قدرتوں والا ہے ناں؟ تو ،تو شانوں والا ہے ناں؟ میں فانی ہوں! تو، تو باقی ہے ناں؟ میں محدود ہوں! تو، تو لا محدود ہے ناں؟ میں تو کچھ بھی نہیں! تو، تو سب ہے ناں؟ تو، تو رب ہے ناں؟ مجھے مانگنا نہیں آتا میرے مالک! میں گناہگار گناہوں میں ڈوبا ہوں دنیا کو دل میں بسائے ہوئے کیسے کہوں ؟؟ کیسے کہوں کہ مجھے تو مل جا! میرے مالک تیری وحدانیت کی قسم! میں تھک گیا ہوں! میں تھک گیا ہوں! مجھ سے اور برداشت نہیں ہوتا میرے حال پہ رحم فرما! اے دونوں جہانوں کے مالک! مجھے معاف کردے میرے اللہ! مجھے معاف کردے! اللہ تعالٰی مجھ گنہاہ گار سمیت ہم سب مسلمانان عالم کو عین صراط مستقیم پر چلاتے ہوئے ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے اور روز قیامت سب کے نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں تھماتے ہوئے میرے پیارے رسول اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے پڑوس میں جگہ عطا فرمائے .....! ♥️ آمیـن يارب
1 Comment
hamzamohid123
Active Level 8
Others
Ameeen sum ameeeen
0 Likes