cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Poetry

(Topic created on: 10-12-2022 11:24 AM)
673 Views
shahan4994
Active Level 3
Options
Others
امجد اسلام امجد 
زیرِ لب یہ جو تبسّم کا دِیا رکھا ہے 
ہے کوئی بات جسے تم نے چھپا رکھا ہے 
چند بے ربط سے صفحوں میں،
 کتابِ جاں کے اِک نشانی کی طرح عہدِ وفا رکھا ہے
 ایک ہی شکل نظر آتی ہے، جاگے، سوئے تم نے جادُو سا کوئی مجھ پہ چلا رکھا ہے 
یہ جو اِک خواب ہے آنکھوں میں نہفتہ، مت پوچھ کس طرح ہم نے زمانے سے بچا رکھا ہے!
 کیسے خوشبو کو بِکھر جانے سے روکے کوئی!
 رزقِ غنچہ اسی گٹھڑی میں بندھا رکھا ہے
 کب سے احباب جِسے حلقہ کیے بیٹھے تھے وہ چراغ آج سرِ راہِ ہوا، رکھا ہے 
دن میں سائے کی طرح ساتھ رہا، لشکرِ غم رات نے اور ہی طوفان اٹھا رکھا ہے
 یاد بھی آتا نہیں اب کہ گِلے تھے کیا کیا سب کو اُس آنکھ نے باتوں میں لگا رکھا ہے
 دل میں خوشبو کی طرح پھرتی ہیں یادیں، امجد ہم نے اس دشت کو گلزار بنا رکھا ہے
3 Comments
hamzamohid123
Active Level 10
Others
Nice
0 Likes
hacksaith
Active Level 1
Others
🥰🥰🥰
0 Likes
shahan4994
Active Level 3
Others
Thanks
0 Likes