stoneheart
Active Level 4
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
06-08-2020 12:19 PM in
Galaxy Gallery
نہ وہ اہتمامِ مئے کُہن، نہ وہ میکدے کا نظام ہے

نہ وہ رِند ہیں، نہ وہ ہاوہُو، نہ وہ دَور ہے، نہ وہ جام ہے
وہ ہے خوش نصیب جسے ملے، مئے معرفت کا یہ جام ہے
جو وہ خود پلائیں حلال ہے، نہ پلائیں وہ، تو حرام ہے
ذرا دیکھ اپنے مریض کو کہ ہر اُس کی سانس میں آج بھی
ترے انتظار کی ہے کسک، تری یاد ہے، ترا نام ہے
کہوں کس سے قصّہِ شوق مَیں، نہ وہ ہمنوا، نہ وہ ہمزباں
نہ وہ ہمسفر، نہ وہ کارواں، نہ وہ صبح ہے نہ وہ شام ہے
وہ نیاز و ناز کی محفلیں، نہ وہ چاند ہے نہ وہ چاندنی
نہ وہ رات ہے، نہ وہ بات ہے، نہ وہ حُسنِ ماہِ تمام ہے
یہ عجیب دَور ہے رُونما کہ اَدب کا پاس نہیں رہا
نہ وہ اہلِ درد کی حُرمتیں، نہ وہ احترامِ مقام ہے
کہوں میں بھلا، وہ برا کہیں، کروں میں وفا، وہ جفا کریں
اُنہیں اپنے کام سے ہے غرض، مجھے اپنے کام سے کام ہے
وہ ہزار کوئی جتن کرے، تری دسترس سے نہ بچ سکے
تری زُلف حلقہ بدوش ہے، تری آنکھ بادہ بہ جام ہے
ترے سنگِ در پہ جو ہو ادا، وہی ایک سجدہ ہے کام کا
یہی اِک نماز ہے عشق کی جو بغیرِ شرطِ امام ہے
0 Comments
