cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

(Topic created on: 08-14-2020 04:59 AM)
237 Views
aame
Active Level 6
Options
Galaxy Gallery

image

میری طرف سے آپ کو 73 واں یوم آزادی پاکستان 14 اگست 2020 مبارک ہو۔ اور ان مندرجہ ذیل لوگوں کو بھی جن کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے شرم آتی ہے!!!!!: آگے آگے صاف اور تازہ پھل یچھے باسی اور خراب پھل لگا کر ایک ہی ریٹ پر فروخت کرنے والے پھل فروشوں کو جشنِ آزادی مبارک ہسپتال میں مریض کی تیمارداری پر جانے والے حضرات سے چائے پانی لینے والے ہسپتال کے عملہ کو جشنِ آزادی مبارک تازہ حلیم میں مردہ مرغی کا گوشت ڈالنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک ہر دوسری پراڈکٹ یہودیوں کی استعمال کر کے یہودیوں سے نفرت کرنے والے پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک والدین کو زندگی میں ایک کلو سیب کےلیے ترسانا اور مرنے کے بعد اڑھائی من فروٹ بانٹنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک دو نمبر بوتلیں بیچ کر رحمت کی بارش مانگنے والی عوام کو جشنِ آزادی مبارک دیسی دوائیوں میں ڈیکسا متھا زون استعمال کرنے والے حکیموں کو جشنِ آزادی مبارک تھوڑا تھوڑا مِلک شیک زیادہ برف ڈالنے والے جوس کارنر مالکان کو جشنِ آزادی مبارک صرف ایک ٹانکا لگا کر پوری وائنڈنگ کے پیسے لینے والے الیکٹریشن حضرات کو دلی جشنِ آزادی مبارک جان بچانے والی دوائیوں میں بھی دو نمبری کرنے والی کمپنیوں کو جشنِ آزادی مبارک مسجد میں واٹر کولر لگوا کر اوپر اپنا نام لکھوانے والے ڈونرز کو جشنِ آزادی مبارک انصاف کے لیے تھانہ میں آٸے ساٸل سے 10000،10000 لینے والے پولیس آفسر اور محرر کو بھی جشن آزادی مبارک پاکستان کو ہر طرح سے لوٹنے والوں کو بھی پاکستان کی جانب سے جشن آزادی مبارک حرام کی کمائی سے گھر بناکر اوپر خوبصورت قرآنی آیات لکھوانے والے گھر مالکان کو بھی جشن آزادی مبارک پاکستانی ڈراموں میں بے حیاٸی اور بے غیرتی پھیلانے والوں کو بھی جشن آزادی مبارک صحافت کے نام پر لوٹ مار کرنے والے صحافی بھاٸیوں کو بھی جشن آزادی مبارک انڈر انوائسنگ اور نام تبدیل کر کے درامد کر کے ملک کو دھوکہ دینے والے درآمد کنندگان کو بھی جشن آزادی مبارک ملازمین کے جائز حقوق مارنے والے کارخانہ داروں یا اداروں کے مالکان بھی جشن آزادی مبارک ہر قسم کے ملکی محصولات یا ٹیکسز چھپانے اور چوری کرنے والوں کو بھی جشن آزادی مبارک صرف نماز عمرہ اور حج پڑحنے والوں مگر اسلامی اہم فرض احکامات سچائی دیانت داری انصاف اور حصول حلال کی دھجیاں اڑانے والوں کو بھی جشن آزادی مبارک تمالم راشی حکومت کے اہل کاروں کو بھی جشن آزادی مبارک بیٹیوں اور بہنوں کے حقوق مارنے والے والدین اور بھائیوں کو بھی جشن آزادی مبارک اللہ کی رحمت یا بیٹی کی پیدائش پر نا خوش ہونے والے باپ اور ددھیال کو بھی جشن آزادی مبارک
6 Comments
shukr
Beginner Level 4
Galaxy Gallery
well said
aame
Active Level 6
Galaxy Gallery
thanks
0 Likes
MOOi
Active Level 7
Galaxy Gallery
لفظوں اچھا استعمال
aame
Active Level 6
Galaxy Gallery
thanks
0 Likes
Abubakir
Beginner Level 3
Galaxy Gallery
Nice
aame
Active Level 6
Galaxy Gallery
thanks
0 Likes