cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Galaxy S7 edge

(Topic created on: 10-28-2019 03:35 AM)
248 Views
Muhammad0mer
Active Level 9
Options
Galaxy Gallery

image
آج میں آپ کو ایک "کہانی" سناتا ہوں، "حالات" اور سب سے بڑھ کر ان لوگوں کے "رویے" جن کو ہم "اپنا" کہتے ہیں یا سمجھتے ہیں, ہم سب کو ایسی نہج پر پہنچا دیتے ہیں کہ اچھا خاصا انسان ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے... میں آج آپ کو اس کی کہانی اپنے "الفاظ" میں سناؤں گا, تاکہ ہم اپنے آس پاس موجود اپنے "اپنوں" کا خیال رکھیں... وہ کہتا ہے کہ "امی,ابو" نے اس کے ساتھ فرق رکھا... بڑے بھائی کو ہمیشہ سے ہر جگہ برتری دی, اس کے زیادہ لاڈ اٹھاۓ, یہ ہمارے معاشرے کے والدین کا بہت بڑا المیہ ہے, گھر کے کسی ایک بچے کو زیادہ پیار اور توجہ مل جاتی ہے... کیوں؟؟ کیا آپ کو اپنی اولاد کے معاملے میں "اللہ پاک" سے ڈر نہیں لگتا؟؟ کیا ہوگا آخر اس بچے کا مستقبل جس کے ساتھ گھر سے ہی ناانصافی کا رویہ ہورہا ہے, کیا وہ مستقبل کا معمار قوم بن سکتا ہے؟؟ کیا وہ کامیاب زندگی گزار سکتا ہے؟؟ یہ صرف ایک کہانی نہیں ہے, یہ ہمارے معاشرے کا گھناؤنا سچ ہے, جس کی وجہ سے بچے معاشرتی بےراہ روی کا شکار ہورہے ہیں, یہ سچ ہے کہ جن بچوں کو گھر میں پیار اور توجہ نہیں ملتی ہے وہ بچہ باہری دنیا سے اپنے لئے پیار ڈھونڈتا ہے, اور ١٠٠ میں سے ٩٩ تک چانسز ہوتے ہیں کہ وہ غلط ہاتھوں میں جاسکتا ہے... "والدین" تو اولاد کی خوشی کے لئے کچھ بھی کرتے ہیں پھر یہ کیسے ماں باپ ہیں کہ اپنے ہی بچوں سے فرق کرتے ایک بار بھی ان کا دل نہیں دھڑکتا... میری تحریر کا مقصد کسی کو غلط یا صحیح ثابت کرنا نہیں ہے, نہ ہی بچوں کو اس بات کی اجازت دینا کہ وہ ماں باپ سے اس پر بحث کریں یا انہیں غلط کہیں, کیونکہ وہ ایک الگ موضوع ہے... میں صرف اس بات کی مذمت کرتا ہوں جو ہمارے گھرانوں میں بہت عام ہے کہ ایک بچے کو گھر میں فوقیت دی جارہی ہے, اس کی پسند ناپسند کا خیال رکھا جارہا ہے... خدارا!! اپنے بچوں میں انصاف کریں, ان کی اچھی تربیت کریں, اور اپنی اولاد کے معاملے میں اللہ پاک سے ڈریں, کیونکہ بےشک اولاد کو حکم ہے کہ اپنے ماں باپ سے اف تک نہ کہیں, مگر آپ سے اللہ پاک ضرور بازپرس کریں گے... اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو. آمین


 جگہ: دیوسائ نیشنل پارک کے پھول 

1 Comment
Irona
Beginner Level 3
Galaxy Gallery
pooor
0 Likes