- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
03-10-2022 10:23 PM in
Othersاسمارٹ فونز میں اسٹوریج ختم ہونے کا مسئلہ گوگل نے حل کردیا
اسمارٹ فونزمیں ہائی ریزولیشن تصاویراورویڈیوزکی وجہ سے اسٹوریج کی کمی تقریبا ہراستعمال کنندہ کا مسئلہ ہے۔
فون میں اسٹوریج کم ہونے سے موبائل کی رفتار بھی سست ہوجاتی ہے اوربعض اوقات آپ کواپنی اہم اوریادگارتصاویر یا پسندیدہ ایپلی کیشنزکوڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔
اسٹوریج کی کمی پوری کرنے کے لیے بہت سی کمپنیاں اب نئے اسمارٹ فون میں ایک ٹیرا بائٹ (ایک ہزارجی بی) تک سپورٹ کرنے والی مائیکرو کارڈ سلاٹ دے رہی ہیں۔ لیکن میموری کارڈ اسٹوریج صرف آپ کے میڈیا( تصاویر، ویڈیوز وغیرہ) کوہی محٖفوظ کرسکتا ہے۔
بہت سی ایپلی کیشن انسٹالیشن اوراپ گریڈ کے لیے فون کی انٹرنل اسٹوریج کو منتخب کرتی ہیں۔
لیکن اگرآپ اینڈروئیڈ فون استعمال کرتے ہیں توپھرگوگل کی جانب سے پیش کیے گئے اس منفرد فیچرکواستعمال کرتے ہوئے اسٹوریج کی فکرسے آزاد ہوسکتے ہیں۔
’ایپ آرکائیو‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر کی مدد سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی انٹرنل میموری( روم ) کی گنجائش میں 60 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر پرکام جاری ہے اور امید ہے کہ اس سال کے آخر تک اسے صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔
ایپ آرکائیو کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
یہ فیچرکسی بھی ایپلی کیشن کومکمل طورپر ان انسٹال کرنے کے بجائے اس کےغیر ضروری ڈیٹا کوعارضی طورپر ہٹاتے ہوئے ایک پیکج بنا نے کا اہل ہوگا۔
جو کہ آرکائیوڈ اے پی ( ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) کے نام سے ظاہر ہوگا۔ یہ اینڈروئیڈ پیکج اس ڈیٹا کو آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں اس وقت تک محفوظ کردے گا جب کہ آپ مذکورہ ایپلی کیشن کو مکمل طورپرری اسٹورنہیں کرلیتے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے استعمال کنندگان اورایپ ڈیولپرزایپ کوڈیلیٹ یا ان انسٹال کرنے کے بجائے آرکائیو میں کافی عرصے تک محفوط رکھ سکتے ہیں۔
اس سے فون میں عارضی طورپرنئی ایپ کی گنجائش بھی پیدا ہو جائے گی اور اسے ری اسٹور کرنے میں وقت کی بچت بھی ہوسکے گی ۔
اس فیچر کوتجرباتی طورپرایپلی کیشن ڈیولپرزاور دوسرے مرحلے میں اسے عام صارفین کےلیے متعارف کرادیا جائے گا.
- Mark as New
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
10-01-2022 02:44 AM in
Others- Mark as New
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
10-01-2022 04:19 AM in
Others