cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

LOVE

(Topic created on: 02-10-2021 10:13 AM)
167 Views
Talmeez357
Active Level 3
Options
Others
💫 _*محبت حلال یا حرام*_ 💫

 رات کا آخری پہر تھا وہ دونوں مزے کی نیند سوئے ہوئے تھے کیف و مستی میں ڈوبے ہوئے نوجوان کی آنکھ کھلی اس نے کمرے میں جلتی مدھم لائٹ میں کلاک کو دیکھا اوہ ،،، ! بہت لیٹ ہوگئے اس نے سوچا ابھی اور آرام کر لیں !! نہیں اس نے اس خیال کو جھٹکا اور اُٹھ کر باتھ روم کی طرف بڑھ گیا وہ غسل کر کے باہر نکلا تو اس نے ایک محبت بھری نگاہ اپنی منکوحہ پر ڈالی اور محبت بھری آواز سے اسے بیدار کرنا چاہا مگر وہ کامیاب نہ ہوسکا وہ دوبارہ باتھ روم میں داخل ہوا اپنے ہاتھ گیلے کیے اور ایک چھینٹا اس پر مارا اس نے کسمسا کر آنکھیں کھول دیں وہ مسکرایا اور اسے تہجد کے لیے خبردار کیا یہ تھی وہ محبت بھری کوشش اس مبارک جوڑے کی کہ جس پر اللہ تعالی بھی فرشتوں پر فخر فرماتے ہیں اور ان کی بخشش کا اعلان فرماتے ہیں ان پر خاصی رحمتِ الٰہی کا نزول ہو رہا تھا
 

 چودہ فروری کی ایک تاریک شام اسے بار بار لو میسج وصول ہو رہا تھا ، اس نے مسکرا کر اسے اوکے کر دیا اور گھر سے نکلنے کی ترکیب سوچنے لگی تھوڑی دیر بعد وہ اپنے یونیورسٹی فیلو کے ساتھ ایک جدید ہوٹل میں بیٹھی آئس کریم کھا رھی تھی غیر محرم ہوتے ہوئے اس ملاپ پر ان پر لعنت اللّٰہ تعالٰی کی طرف سے برس رھی تھی لعن اللہ الناظر و المنظور الیہ مگر وہ دونوں اس سے بے خبر تھے وہ اللہ تعالی کے غیر محرموں سے اجتناب کے احکامات کی دھجیاں اُڑا کر اللہ تعالی کے غضب اور قہر میں داخل ہو رہے تھے اور اللہ کے عذاب کا کوڑا کسی بھی وقت ، کسی شکل میں ان پر برس سکتا تھا وہ اس کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا رہا تھا شہوت اس کی آنکھوں میں ناچ رہی تھی آؤ ڈنر کے لیے میں نے ایک سیپریٹ کمرے میں بندوبست کروایا ہے اور وہ دونوں ایک خوبصورت ویل فرنشڈ کمرے میں داخل ہو رہے تھے مگر اسے معلوم نہ تھا کہ آج جو اس کا مدعی عشق ہے وہ کل کا بڑا بلیک میلر ثابت ہوگا اور کمرے میں لگے خفیہ کیمرے سے بنی ہوئی ایچ ڈی ویڈیو جہاں اس کے نام نہاد محبوب کے لیے کمائی کا ذریعہ ہوگی وہیں وہ اس کی معصوم زندگی کو تلخ اور ناکام بنا دے گی مگر اس وقت تو اس کی آنکھوں پر جھوٹی محبت اور مغربی تہذیب کی نقل کا ایسا پردہ پڑا ہوا تھا کہ اسے اپنی عزت اپنے خاندان کی عزت کے اُٹھتے ہوئے جنازے کا بھی احساس تک نہ تھا اور وہ ایک ایسی بند گلی میں پھنس چکی تھی جہاں سے واپسی ناممکن تھی مگر وہ خوش تھی ناجائز اظہار محبت کی آزادی پر ایک بےحیاء دن ویلنٹائن ڈے کی یاد تازہ کرنے پر بہت بڑی قیمت چکانے کے باوجود کاش کوئی اس کو سمجھاتا تو آج اندھیروں اور ناکامیوں کے سفر سے وہ بچ جاتی دعا : یا اللہ امت مسلمہ کی حفاظت فرما !! آمین یا رب العالمین واٰخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين
2 Comments
umriii
Active Level 3
Others
آمین🥀
umriii
Active Level 3
Others
valueable post Masha Allah😘