cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Good Morning

(Topic created on: 08-05-2024 08:00 PM)
122 Views
Annieaicreation
Active Level 1
Options
Others
تکلیفوں سے گزرے بغیر کیسے پتہ چلے گا کہ ہمارا رب مشکل کُشا ہےبِن مانگے ہی مل جائے تو کیسے یقین ہوگا کہ ہمارا رب دعاؤں کا بہت سُننے والا ہےاگر سب ہمارے ساتھ رہیں تو کیسے پتہ چلے گا کہ اللّٰہ کے سِوا کوئی اپنا نہیں ہوتا ناممکن کی طلب اگر ہمیں نہیں دی جائے گی اور ہم ناممکن سمجھ کر مانگنا چھوڑ دیں گے تو کیسے پتہ چلے گا کہ اللّٰہ معجزے کرنے پر قادر ہےہم انسان ہیں اس قابل نہیں ہیں کہ اُس کی مصلحتوں کو سمجھ سکیں ہم ہر حال میں اس پر یقین رکھیں کہ ہمارا رب وہی ہے جس نے سمندر کے بیچ سے موسی علیہ السلام کے لئے راستہ نکالا تھا ابراہیم علیہ السلام کو آگ اور یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں محفوظ رکھا ہاں ہم ابراہیم، موسی۱ اور یونس علیہ السلام نہیں ہیں مگر ہمارا رب تو وہی ہے جو ان کا تھا۔ 
1 Comment
Others
Shukriya Allah pak bahut Khushi ata farmae donon jahnnon ki kamyabi ata farmae aamin Summa Ameen ya rabbal Alamin
0 Likes