cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

نئی تحقیق

(Topic created on: 11-16-2023 10:27 AM)
77 Views
Karman1
Active Level 8
Options
Others
آج تک موٹاپے کو ایک عذاب سمجھا جاتا رہا ہے۔ اسے سو بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے۔ لیکن جدید ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ اصل میں موٹاپا ایک نعمت ہے۔ ریسرچ میں ثابت کیا گیا ہے کہ موٹاپا بیماریوں کی جڑ نہیں بلکہ بیماریوں سے بچاؤ کا سبب ہے ۔

جدید تحقیق میں ثابت کیا گیا ہے کہ اگر آپ 3 سے پانچ کلو اورویٹ ہیں تو آپ کے ٹی بی اور الژھمیئر سے بچنے کے چانسز 80 فیصد بڑھ جاتے ہیں ۔

اگر آپ 7 سے 15 کلو مقررہ پیمانے سے زائد وزن رکھتے ہیں تو 50 فیصد چانسز ہیں کہ آپ نمونیہ ، ٹائیفائڈ اور یرقان کا شکار نہیں ہوں گے۔

اگر آپ 16 سے 25 کلو اورویٹ ہیں تو 60 فیصد چانسز ہیں کہ آپ کو کڈنی، پروسٹریٹ، کولون اور مثانے کا کینسر نہیں ہو گا۔ 

اور اگر آپ 25 کلو سے زیادہ اورویٹ ہیں تو خوشخبری سن لیں۔ اس سے آپ کی نگاہ تیز ہوگی، گنج پن آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا اور نزلہ زکام اور کھانسی سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔

اس جدید ریسرچ کے لیے تعاون کیا ہے:

کراچی نہاری 
چرسی تیکہ
تخت بھائی چپلی کباب 
سید محمد مچھلی 
نبی انڈہ سوپ 
اکرام چاول چھولے 
چمن آئسکریم
امرتسری ہریسہ 
کوزی حلیم
ماما برگر 
چاچا کڑاہی سینٹر
 سلیم مٹن چنے
ریاض فالودہ
حاجی بریانی
تاج محل سویٹس
کشمیر بیکری 
صادق حلوہ پوڑی
image


2 Comments
mahjur
Active Level 4
Others
Hahaha
0 Likes
Mastermindedits
Beginner Level 4
Others
Yar🤣🤣🤣🤣🤣
0 Likes