cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

SAMSUNG GALAXY S24

(Topic created on: 12-22-2023 03:26 AM)
250 Views
Karman1
Active Level 8
Options
Galaxy S

image

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے نئے “فلیگ شپ سیریز ” اسمارٹ فونز کی مبینہ فوٹوز سوشل میڈیا پر لیک ہو کر وائرل ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ سام سنگ کمپنی جنوری 2024ء میں اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ” ایس 24 ” لانچ کرنے کا پلان رکھتی ہے مگر اس سےپہلے ہی اس کی تصاویر اور خصوصیات سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہیں ۔

سام سنگ کے موبائلز کی تصاویر لیگ ہوتے ہی اس کے چارممکنہ رنگ خریداروں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ ان رنگوں میں امبر ییلو ،ماربل گرے ، کولابٹ وائلٹ اور اونکس بلیکشامل ہیں

یہ دعویٰ بھی دعویٰ کیا جارہاہے کہ کورین کمپنی” سام سنگ گلیکسی 24 “کیلئے ممکنہ طور پر تین اضافی خصوصی کلر بھی متعارف کروا ئے گی جس میں اورنج، بلیو اور گرین رنگ شامل ہیں۔

سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون کے ڈیزائن کے بارے میں آپ کو بتائیں تو اس کے گول کنارے ہیں اور اسے فلیٹ میٹل فریم میں بنایا جائے گا ۔اس بیک کیمروں کا ڈیزائن گذشتہ ماڈل S23 کی ہی طرح رکھا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی سٹینڈرڈ ریم 8 GB اور ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں 12 GB تک جا سکتی ہے ، جبکہ عام ماڈل میں اس فون میں سٹوریج سپیس 128 GB ہو سکتی ہے ۔ موبائل فون کی ممکنہ بیٹری 4 ہزار MAH تک ہو سکتی ہے اور اس کے ساتھ 25 واٹ کا فاسٹ چارجر بھی دستیاب ہوگا



image


0 Comments