cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

ہماری قوم اور اچھی اچھی باتیں

(Topic created on: 04-23-2024 11:36 PM)
169 Views
HasanAskari
Expert Level 1
Options
Galaxy S
ہمارا نیک بننے کا ڈرامہ صرف رمضان اور سوشل میڈیا تک محدود تھا مگر اب یہ کام ہم ٹیکنیکل فورمز پر بھی کرنے لگے ہیں۔ بندہ کسی پرابلم کا حل تلاش کرنے آتا ہے اور یہاں " آج کی بات" اور" کل کی بات " ۔ اسے جہالت ہی کہا جاسکتا ہے۔
پچھلے ہفتے ایک یورپین سے ملاقات ہوئی۔ اس نے جو کچھ کہا وہ بہت کڑوا مگر سچ تھا۔ اس نے کہا کہ،
1) اسکا ایک مسلمان دوست واٹسایپ پر روزے کی فضیلت پوسٹ کرتے وقت روزے کے ٹائم سگریٹ پی رہا تھا۔
2) اسکے سارے مسلمان دوستوں کے موبائل اور لیپ ٹاپ گندگی سے بھرے ہیں، وہ ہر وہ کام کرتے ہیں جو انگریز کرتا ہے۔ مگر سوشل میڈیا پر ان سے بڑا حاجی کوئی نہیں۔ ( آپ کے موبائل کی کیا پوزیشن ہے؟ ضرور غور کریں)
3) کشمیر اور فلسطین کی ہمدردی بھی اکثر دکھاوا اور سوشل میڈیا تک محدود ہے۔
4) ہر بالغ پاکستانی محبت کے نام پر کسی نہ کسی قسم کا گناہ گار ہے۔ جس لڑکی کے ساتھ آپ سب کچھ کرنے کے بعد شادی نہیں کرتے اس کی شادی کسی اور سے ہو جااتی ہے۔ اور چانسز ہیں کہ جس سے آپ کی شادی ہو اسکے ساتھ کوئی اور کھیل چکا ہو۔ آخر بدلہ تو ملتا ہے۔ (اپنے بارے میں غور کریں کہ آپ کس کیٹیگری میں کھژے ہیں)
5) ہر اچھا کام خوب دکھا کر اور برا کام چوری چوری۔
6) حج کرنے کا مقصد بھی صرف حاجی کی ڈگری حاصل کرنا ہوتا ہے۔ واپس آکر وہی پرانے دھندے۔

0 Comments