cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Poitry

(Topic created on: 09-13-2019 03:00 AM)
119 Views
Jamm
Active Level 3
Options
Galaxy Note
نارسیئس ایک یونانی دیو مالائی خوبصورتی کا حامل نوجوان تھا جسے دیکھ کر دوشیزائیں و حسن پرست اپنے حواس کھو بیٹھتے تھے ہنگاموں سے بچنے کے لیئے نارسیئس آبادی سے بہت دور ایک گھنے جنگل میں جا بسا اور جنگل کا مکیں ہوا پانی کی تلاش اسے ایک قریبی شفاف جھیل کے کنارے لے گئی عکس آب میں اپنی خوبصورتی دیکھ کر مبہوت ہوا اور پھر روزانہ پہروں بیٹھا جھیل کے پانی کے عکس سے خودکلام ہوتا اک دن اسی مہویئت کے عالم میں وہ جھیل میں گر پڑا اور مر گیا اس کے مرتے ہی جھیل ایک آنسوں کے مرتبان میں بدل گئی جسکا گریہ قرب و جوار تک سنا جانا لوگوں کو پتا چلا تو نارسیئس کو تلاش کرتے کرتے لوگ آخر کار جنگل اور پھر اس جھیل کنارے جو کہ آنسوں کے مرتبان میں تبدیل ہو چکی تھی پہنچ گئے۔ مرتبان کا گریہ و زاری دیکھ کر ایک فرد مرتبان سے گویا ہوا، کہ تو کتنی خوش نصیب ھے کہ نارسیئس پہروں تیرے کنارے بیٹھ کر تجھ میں اپنا عکس دیکھا کرتا تھا زرا ہمیں اس کی خوبصورتئ کے متعلق تو بتا ! مرتبان گویا ہوا ! کیا نارسیئس واقعی بہت خوبصورت تھا ؟ لوگ حیران ہوئے اور جواب دیا۔ تجھ سے بہتر یہ کون جان سکتا تم اکیلی ہو تو تھیں یہاں جس کے کنارے نارسیئس پہروں آ بیٹھتا تھا ۔ مرتبان اک ثانیئے کو خاموش ہوا اور پھر بولا، میں نارسیئس کے غم میں جھیل سے سکڑ کر اک مرتبان بن گئی ہوں جو زارو قطار اس کی جدائی کا گریہ کرتا ھے مگر لوگو سچ بتاوں تو مجھے کبھی نارسیئس کی خوبصورتی کا احساس نہی ہوا جب وہ آتا اور کنارے پر دو زانو بیٹھ کر مجھے تکنے لگتا تھا تو میں تو اسکی آنکھوں کی گہرائیوں میں اپنی خوبصورتی اپنے حسن کا عکس دیکھتی تھی اور یہ گریہ بھی اسی عکس سے محرومی کا گریہ ھے۔ منقول
0 Likes
0 Comments