ConnectDeen
Active Level 8
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
09-26-2020 12:45 AM in
Galaxy Galleryایف آئی اے نے لاہور میں نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک،اے لیول اور او لیول کرنے والے لڑکے اور لڑکیاں اس پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتےہیں۔ ایف آئی اے پنجاب زون لاہور میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تین ماہ کے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔جس کے مطابق امیدوار کی عمر کی حد 25 سال مقررکی گئی ہے۔درخواست گذار کا فرسٹ ڈویژن کے ساتھ میٹرک،اے لیول یا او لیول ہونا ضروری ہے جبکہ اسے ایم ایس آفس اور ڈیٹا انٹری کا تجربہ ہونا چاہیے۔ خواہشمند امیدوار اپنا ایک صفحے پر مشتمل سی وی کے ساتھ ڈگری، شناختی کارڈ کی کاپی،فون نمبر اور ای امیل ایڈریس پر مبنی تفصِلات dir.lhr@fia.gov.pk پر ای میل کریں،کسی امیدوار کو طلب کر کے انٹرویو نہیں لیا جائے گا تاہم زیادہ تعلیم یافتہ درخواست گذار کو ترجیح دی جائے گی۔
0 Comments
