cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

سعودیہ

(Topic created on: 03-08-2020 06:39 AM)
116 Views
sayasat
Active Level 6
Options
Galaxy Gallery
سعودی شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے تین سینئر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سعودی حکام نے جن تین افراد کو حراست میں لیا ان میں دو شخصیات انتہائی اہم اور بااثر ہیں جن  میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور بھتیجے شہزادہ نواف بن نائف بھی شامل ہیں۔ شہزاد نواف بن نائف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق حکام نے سابق ولی عہد محمد بن نائف کو بھی حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والے محمد بن نائف سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں جنہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2017 میں برطرف کرکے گھر میں نظربند کیا تھا۔ نشریاتی ادارے کے مطابق تینوں شخصیات کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا جس کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ بی بی سے کے مطابق ماسک پہنے اور کالے کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی گارڈ ان کے گھروں پر آئے اور مکمل تلاشی بھی لی۔ دوسری جانب عرب خبر رساں ادارے الجریزہ کا کہنا ہےکہ تینوں شخصیات کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ 
image


0 Comments