LovelyHoney
Active Level 4
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
03-01-2023 10:15 AM in
Galaxy Gallery
ہماری زندگی میں سارا کھیل ہی ترجیحات کا ہے۔ ہماری روزمرہ کی زندگی میں ہمارے پاس ہر اس کام، رشتے یا تفریح کے لئے وقت میسر ہے جسے ہم واقعی اپنی ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں۔ ہم میں سے جو لوگ رشتوں کو اہمیت دینا جانتے ہیں ان کے لئے ان کے رشتے بہت قیمتی اور خاص ہوتے ہیں جنہیں وہ اپنی مصروفیت یا پھر لاپرواہی کی نظر نہیں کرتے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں زندگی کی تلخی ان کے جسم و جاں اور روح میں اتر جاتی ہے تو ایسے میں یہی رشتے اسے سکون فراہم کرتے ہیں۔ تو پھر وہ رشتوں کی اہمیت سے آگاہ ہوتے ہیں اور ان کی قدر کرنا جانتے ہیں۔ تو ان کے لئے مصروف زندگی میں سے ان رشتوں کے لئے ٹائم نکالنا مشکل کام نہیں ہوتا۔ اپنی زندگی میں ہر اس مثبت کام کے لئے وقت نکالیں جو آپ کی سوچ اور آپ کے دل کو جِلا بخشے کیونکہ مثبت کام کے لئے مصروف انسان کے پاس وقت کی کمی نہیں ہوتی۔ بلکہ کمی اس فارغ آدمی کے پاس ہوتی ہے جس کی زندگی بےہنگم ہو کیونکہ بےہنگم انسان نہ تو رشتوں کی قدر کرنا جانتا ہے نہ ہی اس کو وقت کا ٹھیک استعمال کرنا آتا ہے۔ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں توازن پیدا کیجیے چاہے پھر وہ آپ کے قریبی رشتے ہوں یا پھر آپ کے دوسرے امور۔ کیونکہ زندگی کے ہر مقام میں توازن برقرار رکھنا ہی زندگی کی اصل خوبصورتی ہے
0 Comments