cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی

(Topic created on: 10-06-2021 01:51 AM)
115 Views
AyadhShakoor
Active Level 2
Options
Others
جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں : 
1. قرض سے۔ (بخاری : 6368) 
2. برے دوست سے۔ (طبرانی کبیر: 810) 
3. بے بسی سے۔ (مسلم: 2722) 
4.جہنم کے عذاب سے۔ (بخاری: 6368) 
5. قبر کے عذاب سے۔ (ترمذی: 3503) 
6. بُرے خاتمے سے۔ (بخاری: 6616) 
7. بزدلی سے۔ (مسلم: 2722) 
8. کنجوسی سے۔ (مسلم: 2722) 
9. غم سے۔ ( ترمذی: 3503) 
10. مالداری کے شر سے۔ ( مسلم: 2697) 
11. فقر کے شر سے۔ (مسلم: 2697) 
12. زیادہ بڑھاپے سے۔ [بخاری: 6368] 
13. جہنم کی آزمائش سے۔ [بخاری: 6368] 
14. قبر کی آزمائش سے۔ [بخاری: 6368] 
15. شیطان مردود سے۔ [بخاری: 6115] 
16. محتاجی کی آزمائش سے۔ [بخاری: 6368] 
17. دجال کے فتنے سے۔ [بخاری: 6368] 
18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ [بخاری: 6367] 
19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ [مسلم: 2739] 
20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ [مسلم: 2739] 
21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ [مسلم: 2739] 
22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ [نسائی: 5460] 
23. ذلت سے۔ [نسائی: 5460] 
24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ [ابن ماجہ: 3837] 
25. اس دُعا سے جو سنی نہ جائے۔ [ابن ماجہ: 3837] 
26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ [ابن ماجہ: 3837] 
27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ [ابن ماجہ: 3837] 
28. بُرے اخلاق سے۔ [حاکم: 1949] 
29. بُرے اعمال سے۔ [حاکم: 1949] 
30. بُری خواہشات سے۔ [حاکم: 1949] 
31. بُری بیماریوں سے۔ [حاکم: 1949] 
32. آزمائش کی مشقت سے۔ [بخاری: 6616] کے 
33. سماعت کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551] 
34. بصارت کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551] 
35. زبان کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551] 
36. دل کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551] 
37. بری خواہش کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551] 
38. بد بختی لاحق ہونے سے۔ [بخاری: 6616] 
39. دشمن کی خوشی سے۔ [بخاری: 6616] 
40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔ [نسائی: 5533] 
41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔ [نسائی: 5533] 
42. جلنے سے۔ [نسائی: 5533] 
43. ڈوبنے سے۔ [نسائی: 5533] 
44. موت کے وقت شیطان کے بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533] 
45. برے دن سے۔ [طبرانی کبیر: 810] 
46. بری رات سے۔ [طبرانی کبیر: 810] 
47. برے لمحات سے۔ [طبرانی کبیر: 810] 
48. دشمن کے غلبہ سے۔ [نسائی: 5477] 
49. ہر اس قول و عمل سے جو جہنم سے قریب کرے۔ [ابو یعلی: 4473] 
50. کفر سے۔ [ابو یعلی: 1330] 
51. نفاق سے۔ [حاکم: 1944] 
52. شہرت سے۔ [حاکم: 1944] 
53. ریاکاری سے۔ [حاکم: 1944] 

اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں 
جس سے تیرے نبی پاک صلی اللہ‎ الہ والہ وسلم نے پناہ مانگی آمین ثم آمین یا رب العالمین #copied
1 Comment
kanazai
Active Level 1
Others
ماشاءاللّٰه
0 Likes