cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا🌹 ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا🌹

(Topic created on: 07-09-2020 08:23 PM)
379 Views
Samsung_FKqY9ma
Beginner Level 2
Options
Wearables
ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا🌹 ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا🌹 نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا🌹 زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا🌹 کچھ نئی بات نہیں حُسن پہ آنا دل کا🌹 مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا🌹 وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی🌹 دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا🌹 دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے🌹 روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا🌹 ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے🌹 اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا🌹 میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں🌹 بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا🌹 وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے🌹 “ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “🌹 خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے🌹 زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا🌹 بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں🌹 آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا🌹 نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں🌹 آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا🌹 حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے🌹 لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانا دل کا🌹 لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی🌹 اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا🌹 ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم🌹 دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا🌹 پیر سید نصیرؔ الدین گیلانیؒ💕
1 Comment
emmwann
Expert Level 5
Wearables
‏محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے
منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارے بانٹ لیتے ہیں !!
0 Likes