cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Saqibhussain5960@gmail.com

(Topic created on: 02-05-2022 10:14 AM)
42 Views
saqibhussain786
Active Level 6
Options
Others
غزل کسی صبح نّو کا پیام ہوں کسی اجلے دن کی مثال ہوں میں نقیبِ ظلمتِ شب نہیں میں تو ظلمتوں کا زوال ہوں سرِ شاخ کوئی گلاب ہوں مجھے دیکھ میں ترا خواب ہوں مرے دم سے جشنِ بہار ہے میں سراپا حسن و جمال ہوں وہ یقیں گیا وہ گماں گیا مجھے چھوڑ کر تو کہاں گیا تری یاد نے بھی تھکا دیا ترے ہجر سے بھی نڈھال ہوں تجھے اپنے دل سے لگاؤں گی تری تشنگی میں مٹاؤں گی مری آنکھ ہی ترا میکدہ کہ میں تیرا جامِ سفال ہوں یہ جو کار زارِ حیات ہے یہی جیت ہے یہی مات ہے مری جان مجھ پہ یقین رکھ ترے ساتھ ہوں تری ڈھال ہوں بہت طویل یہ رات ہے نہ چاند تاروں کی بات ہے جلا گیا تھا جس کو تو میں اسی شمع کی مثال ہوں مرے ساتھیا مرے ہمسفر مجھے جا نہ ایسے تو چھوڑ کر تری منزلوں کا سراغ ہوں ترا ماضی ہوں ترا حال ہوں مری ہر خوشی ترے ساتھ ہے مری زندگی ترے ساتھ ہے مرے بعد تو بھی نہیں سحر کہ میں تیری نبضِ خیال ہوں •••
0 Comments