SaQi777
Beginner Level 2
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
03-28-2022 11:19 PM in
Others
مرضِ عشق بڑھنے سے!
خوف آۓ جینے سے!!
سازشوں نے گھیرا ہے!
تیرے پاس ہونے سے!!
کس کی پلکیں بھیگی ہیں؟
آج میرے رونے سے!!
ہم نے کھوئی سُدھ بُدھ ہے!
تیری یاد کھونے سے!!
زندگی اُداسی ہے!
اِک ترے نہ ہونے سے!!
اب میں سُکھ میں رہتی ہوں!
اپنے دُکھ میں رہنے سے!!
رقص کر رہا ہے دل!
آج تیرے چُھونے سے!!
شامیں ڈھلنے لگتی ہیں!
تیرے ساتھ چلنے سے!!
میرے ہاتھ زخمی ہیں!
دُکھ کے کانٹے چُننے سے!!
لفظ رونے لگتے ہیں!
تیری باتیں لکھنے سے!!
ARSaQi
0 Comments
