cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

گزارہ کرنا سیکھ جاؤ؛ دنیا میں سکون سے رہ لو گے

(Topic created on: 11-09-2023 08:17 AM)
105 Views
Karman1
Active Level 8
Options
Others
کسی نے ایک غصہ ور قبائلی شخص کا قصہ بیان کیا جو اشتعال میں کئے جرم کی بنا پر برسوں سے جیل میں تھا۔ 
۔
رہائی کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے قیدی ساتھیوں سے کہا کہ میرا بستر، کمبل وغیرہ سنبھال کر رکھنا، بیرک میں میری خاص چارپائی کی بھی حفاظت کرنا، میں جاتے ہی اپنے دشمن سے بدلہ لے کر چند دنو ں میں واپس جیل پہنچ رہا ہوں۔ 
۔
رہاہوگیا، دو چار ہفتے گزر گئے، مگر اس کی کوئی خبر جیل نہ پہنچی۔ کچھ دن مزید انتظار کے بعد اس کے ساتھی قیدیوں نے ملاقات پر آئے کسی شخص کے توسط سے رہاہونے والے دوست کو پیغام بھیجا کہ تمہاری چارپائی، بستر،کمبل حتیٰ کہ تمہارا پانی پینے والا مگ تک سنبھال کر رکھا ہوا ہے، جلدی واپس آئو۔ 
۔
چند دنوں بعد جوابی پیغام ملا، آپ لوگوں کا شکریہ ،مگر اب چارپائی، بستر سنبھالنے کی کوئی ضرورت نہیں، اسے کسی کو دے دو، اب میرا جیل آنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میں نے گزارا کرنا سیکھ لیا ہے۔ 
۔

image


0 Comments