cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

قسط نمبر 2

(Topic created on: 05-07-2023 08:54 PM)
88 Views
طالبعلم
Active Level 5
Options
Others

image

بسم الله الرحمن الرحيم

اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔

{حج و عمرہ کے احکام فضائل و مسائل}
 {کل 21 قسطیں ہیں ! قسط نمبر 2}

قال اللہ تعالیٰ : وَ اَتِمُّوا الۡحَجَّ وَ الۡعُمۡرَۃَ لِلّٰہِ ؕ (سورہ البقرۃ آیت نمبر 196)
ترجمہ : اور حج اور عمرہ اللہ کے لیے پورا پورا ادا کرو !
تفسیر : مطلب یہ ہے کہ جب کوئی شخص حج یا عمرے کا احرام باندھ لے تو جب تک حج یا عمرے کے اعمال پورے نہ ہوجائیں احرام کھولنا جائز نہیں ! (آسان ترجمۂ قرآن)

️حجاج کرام سے ایک گزارش / حجاج کرام سے گذارش ہے کہ سفر حج سے پہلے جہاں آپ حج کا طریقہ اور اس کے ارکان سیکھ رہے ہوں، وہیں جنازے کی نماز بھی پوری سیکھ لیں خاص کر جنازے کی دعائیں کیوں کہ حرم میں ہر نماز کے بعد جنازے کی نماز ہوتی ہے اس کی بڑی فضیلت ہے لہٰذا اسے بھی سیکھ لینا چاہیے حج کی تفصیلات سے پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں !

️حج میں تین فرض ہیں / فرض ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان میں سے کوئی چیز اگر چھوٹ گئی تو آپ کا حج ہی نہ ہوگا !

پہلا فرض) احرام ، نیت اور تلبیہ کے ساتھ !

دوسرا فرض) وقوف عرفہ یعنی عرفات میں ٹھہرنا !

تیسرا فرض) طواف زیارت !

️حج کے واجبات چھ ہیں / واجب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان میں سے کوئی چیز اگر چھوٹ گئی تو دم یعنی قربانی لازم ہوگی اس کے بغیر حج ہی نہیں ہوگا !

پہلا واجب) مزدلفہ میں ٹھہرنا !

دوسرا واجب) شیطانوں کو کنکریاں مارنا !

تیسرا واجب) قربانی کرنا !

چوٹھا واجب) سر کے بال منڈوانا یا کتروانا !

پانچواں واجب) صفا مروہ کے درمیان سعی کرنا !

چھٹا واجب) طواف وداع یعنی رخصتی کا طواف کرنا !

️گھر سے روانگی / اب آپ اپنے گھر سے روانہ ہو رہے ہیں وہ مبارک گھڑی آگئی ہے جس کا بہت دنوں سے آپ کو انتظار تھا !

️روانگی سے پہلے ہو سکے تو دو رکعت نفل نماز پڑھ لیں نماز کے بعد سفر میں سہولت و عافیت کی، گناہوں سے بچنے کی اور حج کی قبولیت کی دعا کر لیں، نکلنے سے پہلے اپنا پورا سامان منظم کر لیں، ضروریات کا سامان لے لیں، جو چیزیں ممنوع ہیں وہ بالکل نہ لیں تاکہ کسٹم (Custom) وغیرہ میں پریشانی نہ ہو، اپنے سامان کو اچھی طرح پیک (Pack) کر کے بیگ پر بڑے حروف میں پورا پتہ (Address) لکھیں، ملک کا نام بھی ضرور لکھیں اپنے بیگ پر ایسی کوئی علامت ضرور رکھیں کہ دیکھتے ہی آپ اپنے سامان کو پہچان لیں، گھر سے یہ دعا پڑھ کر نکلیں بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ (ترمذی شریف 3426 عن انس رضی اللہ عنہ)
ترجمہ : میں اللہ کے نام سے نکلتا ہوں، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کانے کی قوت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے !

️دعا یاد نہ ہو تو صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر گھر سے نکلیں سواری کا پہلے سے نظم رکھیں، فلائٹ کے وقت سے تین چار گھنٹے پہلے ہی ایرپورٹ پر پہنچ جائیں !
#حج_و_عمرہ_کے_احکام_فضائل_و_مسائل
===> جاری ہیں
🍁
0 Comments