طالبعلم
Active Level 6
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
05-06-2023 07:52 PM in
Othersبسم الله الرحمن الرحيم اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔ {حج و عمرہ کے احکام فضائل و مسائل} {کل 21 قسطیں ہیں ! قسط نمبر 1} قال اللہ تعالیٰ : وَ اَتِمُّوا الۡحَجَّ وَ الۡعُمۡرَۃَ لِلّٰہِ ؕ (سورہ البقرۃ آیت نمبر 196) ترجمہ : اور حج اور عمرہ اللہ کے لیے پورا پورا ادا کرو ! تفسیر : مطلب یہ ہے کہ جب کوئی شخص حج یا عمرے کا احرام باندھ لے تو جب تک حج یا عمرے کے اعمال پورے نہ ہوجائیں احرام کھولنا جائز نہیں ! (آسان ترجمۂ قرآن) ⭐️حج کس پر فرض ہے؟ / ہر اس شخص پر حج فرض ہو جاتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اتنی دولت عطا فرمائی ہو کہ جس سے وہ اپنے وطن سے مکہ مکرمہ تک آنے جانے اور وہاں کے اخراجات پر قادر ہو اور واپس آنے تک اہل و عیال اور بیوی بچوں کے مصارف بھی بآسانی برداشت کرسکتا ہو اور راستہ کی ساری رکاوٹیں ختم ہوں، مثلاً حکومت کی طرف سے سفر کی منظوری کا ویزا ، سواری اور ٹکٹ کا مل جانا وغیرہ وغیرہ، ان تمام سہولیات کے ساتھ عمر بھر میں صرف ایک مرتبہ حج فرض ہوتا ہے ! (شامی جلد 3 صفحہ 451) ⭐️حج کی فضیلت / حج بہت ہی اہم اور بڑی عبادت ہے اس کے بہت سارے فضائل ہیں، حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ کی خوشنودی اور رضا مندی حاصل کرنے کے لیے حج کرے اور دوران سفر گناہ اور نافرمانی سے اپنے آپ کو بچائے تو وہ حج کر کے گناہوں سے ایسا پاک و صاف ہو جاتا ہے جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا تھا ! (بخاری شریف 1521) ⭐️ایک حدیث میں ہے کہ حج اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں اگر وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں تو اللہ تعالیٰ ان کی دعا قبول فرمائے اور وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کریں تو اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ! (ابن ماجہ 2892 عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ) ⭐️ایک حدیث میں ہے کہ حج اور عمرہ کرنے والا کبھی فقیر نہیں ہوتا ! (طبرانی اوسط 5213 عن جابر رضی اللہ عنہ) ⭐️حج نہ کرنے پر وعید / حج کرنے پر جیسے بے شمار فضائل ہیں ایسے ہی باوجود استطاعت کے حج نہ کرنا بڑا سخت گناہ ہے اس پر بڑی سخت وعیدیں ہیں، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے پاس اتنا خرچ ہو اور سواری کا انتظام ہو کہ وہ بیت اللہ تک جا کر واپس آ سکے پھر وہ حج نہ کرے تو آپ ﷺ نے فرمایا فَلَا عَلَیْہِ أَنْ یَّمُوْتَ یَہُوْدِیًّا أَوْ نَصْرَانِیًّا (ترمذی شریف 812 عن علی رضی اللہ عنہ) ترجمہ : تو چاہے وہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر مرے ! ⭐️اللہ تبارک و تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے کتنی سخت وعید ہے ! آمین یا رب العالمین ⭐️سفر حج سے پہلے چند ضروری کام / حج کا سفر شروع کرنے سے پہلے کچھ کام ضرور کر لیں جن کا کرنا شرعًا ضروری ہے ! پہلا کام) اس مبارک سفر میں اپنی نیت درست کر لیں نیت صرف یہ ہو کہ اللہ کے حکم کو پورا کرنے کے لیے اور اس کو راضی کرنے کے لیے میں حج کر رہا ہوں، دنیا کی عزت ، شہرت ، نام و نمود ، دِکھاوا ، کوئی تجارتی فائدہ یا دنیا کی کوئی غرض بالکل نہ ہو ورنہ اتنا بڑا عمل اور اتنی بڑی قربانی ضائع اور برباد ہو جائے گی، کیونکہ جس عمل میں نیت فاسد ہوتی ہے وہ عمل اللہ کے نزدیک مردود ہو جاتا ہے، لہٰذا نیت کو خوب ٹٹولیں اور درست کر لیں ! دوسرا کام) روانگی سے پہلے اپنے تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے خوب سچی پکی توبہ کر لیں خوب گڑ گڑا کر ندامت کے ساتھ اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے آئندہ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں تاکہ آپ گناہوں کی گندگی سے صاف ستھرے ہو کر اپنے مولیٰ کے دربار میں پہنچیں ! تیسرا کام) اللہ کے جن بندوں کے حقوق آپ کے ذمے ہیں جن کی کبھی کوئی حق تلفی ہوئی ہو ستایا ہو جن کا کبھی دل دکھایا ہو جن کا اپنے اوپر کوئی مالی حق باقی رہ گیا ہو یا کسی کا قرض اپنے ذمے ہو ان تمام سے مل کر معاملات صاف کر لیں، خوب معافی تلافی کر لیں اور جن کا کسی طرح کا کوئی حق نکل رہا ہے ان کو ادا کر دیں اور جن امور کے متعلق وصیت کرنی ہو ان کے متعلق وصیت نامہ لکھ دیں ان تمام امور کو پورے اہتمام کے ساتھ کریں اس میں کوئی شرم و عار نہ کریں تاکہ حج آپ کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی اور صالح زندگی کا ذریعہ بنے ! #حج_و_عمرہ_کے_احکام_فضائل_و_مسائل ===> جاری ہیں 🍁
0 Comments
