cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

عربی قصہ سچے کُتّوں کی گواہی ایک بستی کے لوگ جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہی دینے کے

(Topic created on: 11-18-2023 10:19 AM)
132 Views
Karman1
Active Level 8
Options
Others
عربی قصہ سچے کُتّوں کی گواہی ایک بستی کے لوگ جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہی دینے کے لیئے مشہور تھے۔ اس بستی کے ایک مرد و عورت نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا۔نکاح یقیناً شریعت کے مطابق تھا۔۔ نکاح خوان قاضی اور گواہوں کی موجودگی میں۔ کچھ عرصے بعد میاں بیوی میں ناچاقی ہوگئی اور شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال بھی دیا،اور اسے تمام شرعی حقوق سے بھی محروم کردیا۔ خاتون شہر کے قاضی کے پاس مقدمہ لے کر گئی اور بتایا کہ شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے۔ قاضی نے کہا تمہارے اس نکاح کی توکسی کو خبر ہی نہیں۔ خاتون نے کہا کہ جناب ہمارا نکاح بالکل شرریعت کے عین مطابق ھوا۔ قاضی نے پوچھا ۔۔کوئی گواہ ہے؟ جی ۔۔قاضی صاحب ۔۔دو گواہ بھی تھے،ان ہی کی موجودگی میں یہ نکاح ہوا تھا۔ قاضی صاحب نے شوہر اور گواہوں کو طلب کرلیا۔مگر انہوں نے بھری عدالت میں خاتون کو پہچاننے اور نکاح سے صاف انکار کردیا ۔ اور بیک زبان کہا کہ ہم نے تو اج سے پہلے اس خاتون کو کبھی دیکھا تک نہیں۔ قاضی صاحب نے خاتون ،شوہر اور گواہوں کو بیک وقت گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے خاتون سے پوچھا ۔۔کیا تمہارے شوہر کے پاس کتّے ہیں؟ خاتون نے کہا؟ہاں قال: هل تقبلين بشهادة الكلاب وحكمهم؟ قاضی نے خاتون سے پوچھا ۔۔کیا اپ کتوں کی گواہی اور ان کے فیصلے کو قبول کرلیں گی؟ قالت: نعم خاتون نے کہا۔۔جی ۔۔مجھے ان کی گواہی اور فیصلہ قبول ہوگا ۔ قاضی نے حکم دیا کہ خاتون کو اس شخص کے گھر لیجایا جائے۔۔اگر وہ اس خاتون کو دیکھ کر (اجنبی جان کر)بھونکنے لگیں,تو یہ عورت جھوٹی ہے۔ اور اگر وہ کتے خاتون کو دیکھ کر۔۔گھر کا فرد سمجھ کر۔۔۔ خوش ہوں اور اس کا استقبال کریں تو ،خاتون کا دعویٰ درست اور شوہر اور گواہ جھوٹے ہیں ۔اور یہ خاتون گھر کی مالکن ہے۔ یہ حکم جاری کرتے ہی قاضی اور عدالت میں موجود لوگوں نے شوہر اور گواہوں کی طرف دیکھنا شروع کردیا،جن کے چہرے جھوٹ پکڑے جانے کے خوف سے پیلے ڑگئے تھے اور جسم کپکپانے لگے تھے۔ فیصلہ تو ہوچکا تھا کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے فقال القاضي: اجلدوهم فإنهم يكذبون٠ قاضی صاحب نے سپاہیوں کو حکم جاری کیا ۔۔ گرفتار کرلو۔۔ان جھوٹوں کو اور انہیں کوڑے لگاؤ۔۔کہ یہی جھوٹے ہیں۔ اور آبزرویشن دی: بئس القرى التي كلابها أصدق من اهلها.. بدترین بستیاں ہیں وہ،جن کے باشندوں سے زیادہ ان کے کتے سچے ہیں۔ عربی ادب سے
image


2 Comments
mahjur
Active Level 4
Others
Wah
hamzamohid123
Active Level 8
Others
Great