Karman1
Active Level 10
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
11-13-2023 08:50 AM in
Others
دوست کم سے کم بنایا کریں،،، یا کم سے کم قریبی دوست یا best friend ہر کسی کو مت کہا کریں، بڑی قسمت کی بات ہوگی کہ اگر آپ کے 100 دوستوں میں کوئی ایک بھی ایسا نکل آئے جو حقیقتاً آپ کو دوست ہو۔
میرا ذاتی تجربہ ہے کہ لوگ جب تک آپ کے دوست رہتے ہیں جب تک آپ کو ان سے امیدیں نہیں ہوتی ہیں، ہنسی مذاق ہوتا ہے، چائے پر چائے چلتی ہے، آپ اپنی طرف سے اگلے کو اپنا بیسٹ دیں لیکن بدلے میں اگر آپ نے امید لگائی کہ آپ کو بھی ویسا ہی ریسپانس ملے گا تو یقین مانیں 99٪ امکان ہے کہ آپ نراش ہوں گے،،،
میں نے تو اب کسی سے بھی امیدیں لگانا ہی چھوڑدیا ہے، کیونکہ مجھے پتہ ہوتا ہے کہ امید لگاتے ساتھ ہی مجھے اس شخص سے ہاتھ دھونے پڑے جائیں گے جسے میں دوست کہتا ہوں،
اگر آپ کو لگتا ہے کہ سب آپ کے دوست ہیں اور آپ سے محبت کرتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کی وجہ بس یہ ہوگی کہ آپ کے فائنانشل حالات اچھے ہیں، آپ کی پوزیشن مضبوط ہے اور آپ ان کے کسی کام آسکتے ہیں،،، ذرا حالات میں تبدیلی آگئی تو سب کے بھرم باری باری کھلتے جائیں گے اور آپ خود کو تہی داماں پائیں گے،،،
میں کسی کو بھی غلط نہیں کہتا ہوں کیونکہ انسان ایسے ہی آپریٹ کرتا ہے، سروائول آف دی فٹسٹ کی ایک جنگ ہر لمحہ ہر وقت چلتی رہتی ہے، آپ کے ارد گرد چلنے والے اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جو محض اس لیے ساتھ ہیں کہ انہیں آپ کے ساتھ سروائول نظر آتا ہے، اور کچھ نہیں۔
دوستی کا خاصہ ہی یہ ہے کہ سامنے والے کے لیے قربانی کا جذبہ ہونا، اور انسان عمومی طور پر اس احساس سے عاری ہوتا ہے، حتیٰ کے 99٪ عید قربان پر کی جانے والی قربانی بھی محض اس لیے ہوتی ہے کہ تفریح ہوجائے گی، محلے میں شان بڑھے گی اور مہینہ ڈیپ فریزر بھرا رہے گا۔
2 Comments
HasanAskari
Expert Level 1
Options
- Mark as New
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
11-13-2023 01:20 PM in
Others
True
Karman1
Active Level 10
Options
- Mark as New
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
11-14-2023 05:19 AM in
Others
Thank you