cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

جیت کے لیے ضروری کیا ہے ؟

(Topic created on: 10-01-2022 02:18 AM)
65 Views
ismailskp
Active Level 4
Options
Others
 ذہانت ،قابلیت ، سخت محنت ؟ نہیں اتنی نہیں۔۔ جیت کی جو ڈش ہے اس میں یہ سب ڈلتے ہیں۔۔ لیکن اہم ترین چیز ہے ضد اور استقامت۔۔۔!! 
 یاد رکھئیے گا، یہ دنیا ضدی لوگوں کو نوازتی ہے۔ جو جیت کے پیچھے ہاتھ دھو کی پڑ جاتے ہیں۔۔پوری کتاب پڑھنا مشکل ہے؟صرف دو صفحات پڑھ لیں۔۔ دو میل پیدل ؟ نہیں؟ صرف دس منٹ چل لیں، لیکن روزانہ کریں۔ کام شروع کرنے کے لیے یقینا موٹیویشن چاہییے ۔۔لیکن اس کو ختم کرنے کے لیے (جو زیادہ ضروری ہے) استقامت چاہییے روز انہ ۔بعض لوگ آغاز بہت شاندار کرتے ہیں لیکن اختتام تک سنبھال نہیں پاتے سب کچھ حتی کہ اپنے آپ کو بھی تباہ کر لیتے ہیں۔ خواب دو ہوتے ہیں ایک جو سوتے ہوئے دیکھتے ہیں ایک وہ جو سونے نہیں دیتے. 
بات سیدھی سی ہے۔۔ اگر آپ کسی نئی منزل پہ جانا چاہتے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں گئے ، تو وہ کام کرنے پڑیں گے جو پہلے کبھی نہیں کیے۔رستہ خوبصورت ہو تو منزل کا پوچھ لینا، کیسی ہے ؟ لیکن اگر منزل خوبصورت ہو تو رستے کی پرواہ نہ کرنا . بڑے انعام والے راستے، آسان نہیں ہوتے ۔ اور ہاں۔۔ جس رستے پہ جانا ہے نا ، آپ کے والدین ،اساتذہ اس سے گزر آئے ہیں کہاں مشکل ،کہاں آسانی - سب پتا ہے انہیں ۔۔ پیار بھی بہت کرتے ہیں آپ سے ۔۔ نئے تجربے کرنے سے بہتر ہے مان لیں بات ان کی ۔۔
1 Comment
hamzamohid123
Active Level 8
Others
Great 👍🏻
0 Likes