cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

ایک شادی شدہ صاحب کے ساتھ پیش آنے والا سچا واقعہ 👇👇👇

(Topic created on: 11-20-2023 08:36 PM)
139 Views
Karman1
Active Level 8
Options
Others
اوئے ہوئے ہوئے.. ایک صاحب کے ساتھ پیش آنے والا سچا واقعہ . . . . . .. آپ حضرات نے نوٹ کیا ہو گا کہ ذرا سا ناخن بڑھنے پر ہم مردوں کے ناخنوں میں میل جمع ہو جاتی ہے ۔ جبکہ خواتین مردوں کی نسبت لمبے ناخن رکھتی ہیں اور ان کے ناخن عموماً صاف ستھرے رہتے ہیں ۔ پہلے میرا خیال تھا کہ خواتین اپنے ناخنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتی ہوں گی اس لیے میل جمع نہیں ہو پاتی مگر شادی کے بعد میں نے بیگم کو کبھی ناخنوں پر خاص توجہ دیتے نہیں دیکھا لیکن پھر بھی ناخن صاف ستھرے لشکارے مارتے رہتے تھے ۔ میں نے بیگم سے کئی بار سوال بھی کیا جسکا انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ چونکہ ہم لوگ صنف نازک ہیں اس لیے ہم پر اللہ کی خاص عطا ہے۔۔ اللہ کی اس "خاص عطا" کا آج جب مجھ پر پردہ فاش ہوا تو پیروں تلے زمین نکلنے کے ساتھ ساتھ چودہ طبق بھی روشن ہو گئے ۔ ہوا کچھ یوں کہ بیگم صاحبہ کے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی ۔ دوپہر کے وقت سر پکڑ کر بیٹھ گئیں کہ آٹا گوندھنا ہے تو کیسے گوندھ پاؤں گی ؟ ہم نے بھی روایتی رن مریدی کا ثبوت دیتے ہوئے آفر کر دی کہ بیگم ہمارے ہوتے ہوئے پریشانی کیسی ؟ ہم گوندھ دیتے ہیں آٹا ۔ خیر آٹا تو جیسے تیسے گوندھ لیا مگر جب ہاتھ دھونے کی باری آئی تو اپنے چٹے کھیر ناخن دیکھ کر محو حیرت رہ گیا ۔ مطلب ناخن ایسے صاف تھے جیسے کسی بیوٹی سیلون سے ناخنوں کا اسپیشل ٹریٹمنٹ لیا ہو ۔۔ اوے تواڈا ککھ نہ رہے بیویو ۔ بے اختیار ہمارے منہ سے نکلا اور اللہ کی "خاص عطاء" کا بھی اچھے سے مطلب سمجھ آ گیا ۔۔۔ پوسٹ کا مقصد بطورِ ڈاکٹر آپ حضرات کو آگاہی دینا تھا کہ کھانے پکانے سے پہلے بیویوں کے ہاتھ اچھے سے دھلوا لیا کریں اور ناخن بھی چھوٹے رکھنے کی درخواست کریں وگرنہ ہماری طرح اللہ کی عطاء کا صحت بخش ذائقہ چکھنے کے لیے تیار رہیں ۔۔
image


0 Comments