cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

title

(Topic created on: 06-08-2024 03:22 AM)
65 Views
Msuleman300
Active Level 2
Options
Galaxy S
کل اپنی ایک اُنیس سالہ نو مُسلم سٹوڈنٹ اینجلینا کا جنازہ پڑھنے مسجِد جانا ہوا، اُسنے چند ہفتے قبل ہی اسلام قبول کیا تھا کہ عید کی صبح ایک روڈ ایکسیڈینٹ میں اُسکی وفات ہو گئی۔ جنازہ نمازِ ظہر کے بعد تھا، میں تو اس لیے گیا تھا کہ تجہیز و تکفین میں چند مسلمانوں کا ہونا ضروری ہے لیکن مسجد کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، نماز کے دوران بچی کے خاندان کے بیسیوں لوگ سوگ کا مخصوص کرسچن لباس پہنے نمازیوں کے پیچھے لائن بنائے کھڑے رہے۔ آپ انکی عظمت دیکھیے کہ چند ہفتے کی مسلمان بچی کے نظریے کے احترام میں اُسکی آخری رسومات کے لیے مجھ سمیت اُس بچی کے ہم نظریہ لوگوں سے رابطہ کیا۔ تدفین مسجد سے پچاس کلومیٹر دور ایک قبرستان میں ہونی تھی، مجھے لگا کہ اسمیں بھی شریک ہونا چاہیے تاکہ فیملی کو یہ نہ لگے کہ تدفین کے وقت بچی کی نئی دینی فیملی موجود نہ تھی لیکن وہاں پُہنچا تو بچی کے مسلم کلاس فیلوز، اُسکے مسلم پروفیسرز انکی فیملیز اور سینکڑوں مسلمان وہاں بھی موجود بلکہ تدفین میں آگے آگے تھے۔ تدفین پر خرچ ہُوئے آٹھ ہزار ڈالرز بھی اسکی فیملی کے منع کرنے کے باوجود اسکے مسلم کلاس فیلوز اور ٹیچرز نے ادا کیے۔ بعد ازاں اس بچی کی والدہ کے الفاظ سنے تو دل خوشی سے بھر گیا، وہ بولیں مجھے نہیں معلوم تھا میری بیٹی اتنی خوبصورت اور بڑی فیملی کا حصہ بنی تھی۔ یہاں کوئی مجاہ دین تو آئے نہیں، مغرب میں اسلام پھیلنے اور یہاں لوگوں کے دل اسلام کے لیے نرم ہونے کی بڑی وجہ یہی برادر ہُڈ ہے جو یہاں تو زندہ ہے بدقسمتی سے روائیتی مسلم معاشروں میں شدت اور مکروہ فرقہ پرستی کی نظر ہو گیا۔ اللہ انجلینا کو اپنے خصوصی سایہ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین ۔۔۔
 
(محمد رضوان چوہدری)
0 Comments