Abbtonian
Active Level 4
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
04-02-2026 07:45 PM in
Galaxy S
پیٹرول چار سو اٹھاون روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔ تنخواہ دار طبقے سے درخواست ہے کہ "" اپنے رب پر بھروسہ رکھیں ، وہ اپنی مخلوق کے لیے اسباب پیدا کرنے والا ہے ۔ " پیٹرول کی قیمت کا اثر ہر چیز پر پڑے گا ۔ تاجر طبقہ اس صورتحال میں کسی طور گزارہ کر لیتا ہے لیکن تنخواہ دار طبقہ مایوسی کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے ۔ روزانہ یا ماہانہ خرچ دُگنا ہو جائے اور آمدن وہی ریے تو بنیادی ضروریات پوری نہ کر پانے پر گھر کے کفیل منفی خیالات کا شکار ہو کر زندگی سے نفرت کرنے لگتے ہیں ۔ اپنے دائیں بائیں ، امید اور حوصلے کا پیغام دیجیے ، یہی وقت کا تقاضا ہے اور کم مشقت والی عبادت بھی ❤️🌷 اگر کچھ فراخی میسر ہے تو اپنے اپنے دائرے میں ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے یہ کڑا وقت کسی طور گزارنا ہی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ * اس موقع پر لطیفہ بھی بنایا جا سکتا تھا ۔ * حکمران طبقے کو گالیاں دی جا سکتی ہیں لیکن گالی محسوس کرنے کے لیے عزت اور وقار کا ہونا بنیادی شرط ہے لہذا درج بالا 👆 پیغام ہی دل کی گہرائی سے آپ کی خدمت میں پیش ہے ۔
1 Comment
Faziii266
Active Level 8
Options
- Mark as New
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
04-03-2026 11:40 AM in
Galaxy S
ALLAH hum sab per apna fazal or karam kry ameen 🙏