cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Aoa subha bakhair

(Topic created on: 03-30-2026 06:53 PM)
90 Views
Abbtonian
Active Level 4
Options
Galaxy S
السَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه بسم اللہ الرحمٰن الرحیم يَوۡمَٮِٕذٍ يَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا ۙ لِّيُرَوۡا اَعۡمَالَهُمۡ(۶) فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرًا يَّرَهٗ(۷) وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ(الزلزلہ۔۸) اسوقت ایک نئے نظام عدل کی بساط بچھے گی اور مجرم شریف الگ الگ کر دئیے جائینگے- ہر گروہ کے اعمال کے نتائج واضح ہوکر سامنے آ جائینگے۔جس نے رتی بھر بھی حسن عمل کیا ہوگا اس کا نتیجہ دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ بھر بھی قانون خداوندی سے روگردانی کی ہو گی (بُرا عمل کیا ہوگا) اس کی سزا پائیگا، (کسی سے کوئی رو رعائیت نہیں ہو گی)۔ پروردگار! ہمیں دین و دنیا دونوں کی بھلائیاں عطا فرما۔ہمیں لوگوں کے حقوق احسن طریق سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمیں آسانیاں عطا فرما اور لوگوں میں آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق دے۔اور ہمیں فہم اور فکر قرآن اور اس کے مکمل اتباع کی توفیق عطا فرما۔ اور ہمیں ہر قسم کے شرک اور بے راہ روی سے محفوظ فرما۔ اللہ سبحان و تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کا آج کا دن خوشگوار ہو اور خیر و عافیت سے گزرے۔ شاد رہیں،آباد رہیں۔ آمین یا رب العالمین صبح بخیر.
1 Comment
ASIM-ANSARI
Expert Level 5
Galaxy S
Subha bakhair
0 Likes