cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

26th Ramdan

(Topic created on: 03-15-2026 05:59 PM)
62 Views
Abbtonian
Active Level 4
Options
Galaxy S
السَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه بسم اللہ الرحمٰن الرحیم وَلَا تَحۡسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا يَعۡمَلُ الظّٰلِمُوۡنَ‌ ؕ اِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمۡ لِيَوۡمٍ تَشۡخَصُ فِيۡهِ الۡاَبۡصَارُ(ابراھیم۔۴۲) تم ہرگز یہ خیال مت کرو کہ یہ ظالم اور سرکش لوگ جو کچھ بھی کررہے ہیں ہم اس سے بے خبر ہیں۔ لیکن یہ ایک خاص مدت تک کے لئے مہلت کا وقفہ ہے۔ بالآخر اُس دن جب یہ اپنے کئے کے تباہ کن نتائج دیکھیں گے تو مارے خوف و ملال ان کی ڈھیلے آنکھوں سے باہر آجائینگے۔ پروردگار! ہمیں دین و دنیا دونوں کی بھلائیاں عطا فرما۔ہمیں لوگوں کے حقوق احسن طریق سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمیں آسانیاں عطا فرما اور لوگوں میں آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق دے۔اور ہمیں فہم اور فکر قرآن اور اس کے مکمل اتباع کی توفیق عطا فرما۔ اور ہمیں ہر قسم کے شرک اور بے راہ روی سے محفوظ فرما۔ اللہ سبحان و تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کا آج کا دن خوشگوار ہو اور خیر و عافیت سے گزرے۔ شاد رہیں،آباد رہیں۔ آمین یا رب العالمین صبح بخیر.
1 Comment
ASIM-ANSARI
Expert Level 4
Galaxy S
0 Likes