cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

نماز جنت کی کنجی

(Topic created on: 09-13-2025 10:09 PM)
124 Views
Meenazong78
Active Level 3
Options
Galaxy S
*اگر آپ اپنی زندگی میں حقیقی سکون، برکت اور کامیابی چاہتے ہیں تو فجر کی نماز کو اپنی عادت بنا لیں۔ فجر کے وقت کی عبادت انسان کے دل کو ایسا سکون عطا کرتی ہے جو دنیا کی کسی دولت، مقام یا آسائش سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ یہ سکون صرف اللہ کے قریب ہونے سے ملتا ہے۔*❤️💯
2 Comments
AinAlif
Active Level 7
Galaxy S
Bilkul....
0 Likes
UmarFarooq11
Active Level 5
Galaxy S
حضرت ہر چیز کا ایک وقت اور ایک جگہ ہوتی ہے
آیات و احادیث بھی ہر جگہ ٹھیک نہیں۔
یہ سامسنگ ممبران کے لئیے ایک دوسرے کی مدد اور مسائل کے حل کی جگہ ہے
ادھر لوگ اپنے مسائل کے حل یا دوسروں کی رہنمائی کے لئیے آتے ہیں، نا کہ گپ شپ، ٹائم پاس، شعر و شاعری یا اسلام سیکھنے۔
اور جب کوئی بندہ اپنی کسی سامسنگ پراڈکٹ کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہو یا صرف جاننا چاہ رہا ہو کہ آج کل لوگوں کے کیا مسائل ہیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے اور آگے سے اسے صرف شعر و شاعری، احادیث و آیات ہی ملیں تو بتایئں کہ کیا اس کا مسئلہ حل ہوگا؟ یا وہ کسی اور کی کوئی مدد کر سکے گا؟ اس کی پریشانی ذمہ دار پھر کون ہوگا اور اس کا گناہ کس کے سر ہوگا؟

آپ نے اپنی پروفائیل سے دو یا 3 بار آیات و احادیث شئر کر دی، کافی ہے۔ اس کمیونٹی فورم کو ان سے بالکل بھر نا دیں کہ دوسروں کے لئیے مسائل کھڑے ہوں۔

اسی طرح اگر آپ ہسپتال جائیں اور وہاں آپ کو ضروری ہدایات کے بجائے ہر جگہ قرآن و حديث ہی نذرآئے تو آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟
اسی طرح اگر آپ تھانہ جائیں اپنے کسی مسئلہ میں، اور وہاں نوٹس بورڈ پر ہدایات کے بجائے احاديث نظر آئیں تو آپ کا کیا کام بنے گا ؟ تھانیدار قانونی باتوں کے بجائے آیات سنائے تو اچھا تو نہیں لگے گا

باقی انسٹاگرام، whatsaap، فیس بک، یوٹیوب، تھریڈز وغیرہ، کونسی جگہ ہے جہاں آپ کو روکا جارہا ہے؟ وہاں لوگ فارغ وقت میں کچھ سننے دیکھنے سیکھنے کے لیے ہی اتے ہیں تو وہاں یہ احادیث لگائیں وہاں زیادہ فائدہ ہے اور کسی کو وہاں پریشانی بھی نہیں ہوگی ۔

اب شعر و شاعری یہ فالتو پوسٹس پے تو میں بولتا رہتا ہوں لیکن پھر لوگ احادیث لے کے آجاتے ہیں جن کو پیار سے بھی کچھ سمجھانے سے بھی لوگ ڈرتے ہیں کہیں توہین کا فتویٰ نہ لگ جائے۔ تو مہربانی فرما کے آپ بھی ذرا ہاتھ ہلکا رکھیں۔

یہی درخواست میری باقی تمام ممبران سے بھی ہے کے یہاں نہ آپ کا معشوق بیٹھا ہے کہ آپ شاعری کریں ، نہ کوئی سیاستداں کے آپ سیاسی اور سماجی مسائل یہاں بحث کریں نہ یہاں پے آپ کے کوئی استاد ہیں کے آپ بس اقوالِ زریں بھیجتے رہیں، اور نہ کوئی کلاکارجو آپ کے آرٹ کی صحیح تعریف کرے۔

ان سب کو لیے جیسے اوپر بتایا ہے، سوشل میڈیا ہے۔ وہاں جائیں، آپ کے لائکس بھی بڑھ جائینگے، ممکن ہے زیادہ ریچ ہوجائے تو کچھ پیسے بھی آجائیں۔ ویسے بھی سوشل میڈیا پے آج کل کچرا بہت ہے، آپ کے ان نیک کاموں اور اچھی پوسٹس سے وہاں کچھ لوگوں کی بھلائی ہوجائے گی۔ یہ جگہ نہیں ہے اس طرح سے بھلائی کرنے کی۔ یہاں کچھ بھلائی کرنی ہی ہے تو مہربانی کر ک فالتو پوسٹس روک کے صحیح information والی پوسٹس لگائیں سیمسنگ سے متعلق تاکہ جو لوگ یہاں معلومات کے مقصد سے اتے ہیں اُن کا بھلا ہو۔

کبھی پھر بھی بہت پیٹ میں درد ہورہاہے ہو تو کوئی 10% پوسٹس اس طرح کی لگا دائیں لیکن آج کل جو حالات ہیں، فورم میں 40 سے 60فیصد تک غیر متعلقہ پوسٹس ہی ہیں۔
شکریہ ۔

0 Likes