cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

محبت #حسن#

(Topic created on: 12-03-2021 10:34 AM)
324 Views
pari_wesh
Active Level 6
Options
Galaxy J

کبھی تم نے کہا تھا واپس لوٹ جاو
کہ محبت حق ہے فقط کچھ خوبرؤں کا
حسن کے شہزادوں کا
بہت دلکش جسموں کا
فلک کے پری زادو کا
مگر اس سوغات سے عاری
میں ایک عام سا قاری
پس واپس لوٹ آیا
مگر یہ کہہ نہ پایا
کچھ دل بھی پری زاد ہوتے ہیں
یہ دل جب ٹوٹ جائے تو فلک بھی کانپ اٹھتے ہیں
محبت روٹ جائے تو وبائیں پھیل جاتی ہیں
تو دیکھ لو جاناں تمھارے شہر میں آج جنگلوں کا سکوت ہے
تمھیں ناز تھا جس پر وہ محبت مشروط ہے
تمہارا حسن بس ایک سراب ہے
اور کیا دلکش کیا بد صورت ہر چہرے پر نقاب ہے
ہر شخص باحجاب ہے

0 Comments