stoneheart
Active Level 4
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
06-09-2020 10:25 PM in
Galaxy Gallery
اُسے پسند ہے
باتیں بےحساب بتانا
کچھ کہتے کہتے چُپ ہوجانا
اُسے جتانا اُسے سنانا وہ کہتا ہے
اُسے پسند ہے۔۔۔
یہ جُھمکا اُسکی پسند کا ہے
اور یہ مسکراہٹ اُسے پسند ہے
لوگ پوچھتے ہیں
سبب میری اداؤں کا میں کہتی ہوں
اُسے پسند ہے۔۔۔۔!!
یہ نگاہیں کُھلا مہخانہ ہے
وہ کہتا ہے۔۔دربان بٹھالو
ہلکا سا بس ہلکا سا وہ کہتا ہے تم کاجل لگا لو
ویسے یہ میرا شوخ نہیں پر ہاں
اُسے پسند ہے۔۔۔
دوپٹہ ایک طرف ہی ڈالا ہے۔۔ اُسنے کہا تھا
اُسنے کہا تھا ،سوٹ سادہ ہی پہن لو
بیشک تمہاری تو صورت سے اُجالا ہے
تمہارے ہونٹوں کے پاس جو تِل کالا ہے
بتایا تھا اُسنے
اُسے پسند ہے۔۔۔
زلفوں کو کُھلا ہی رکھ لیتی ہوں
اُس کے کُلہڑ سے چائے چَھّک لیتی ہوں
میں،مندر میں جب سر ڈَھک لیتی ہوں
وہ کہتا ہے
اُسے پسند ہے۔۔۔۔
منت پڑھ کر ندی میں پتھر پیھنکنا
میرا جاتے جاتے یوں مُڑ کر دیکھنا
اور، وہ گُزرے جب اِن گلیوں سے
میرا کھڑکی سے،
چھت سے چُھپ کر دیکھنا
ہاں۔۔۔۔
اُسے پسند ہے۔۔۔
0 Comments