NomanBadr
Active Level 3
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
06-12-2022 11:13 PM in
Galaxy Galleryعشق تو دور ، عبادت نہیں کرنے دیتے
دکھ ، بزرگوں کی بھی عزت نہیں کرنے دیتے
ایسا جادو بھرا لہجہ ہے کہ اس کے وعدے
ہم سے باغی کو بغاوت نہیں کرنے دیتے
پھول کلراٹی زمینوں میں کہاں کھلتے ہیں
رنج ، بچوں کو شرارت نہیں کرنے دیتے
اب کسی بات پہ لڑتے ہی نہیں ہیں تم سے
تیرے لہجے ہی شکایت نہیں کرنے دیتے
غول کے غول مرے صحن میں آ بیٹھتے ہیں
یہ پرندے مجھے ہجرت نہیں کرنے دیتے
مرشدی ایک نظر ، دید کے ماروں کی طرف
جن کو حالات ، زیارت نہیں کرنے دیتے
0 Comments