cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Thoughts

(Topic created on: 06-14-2020 10:58 AM)
85 Views
Z63
Active Level 2
Options
Galaxy Gallery
ہمارے ہاں کچھ بہت مزے دار باتیں مشہور ہیں مثلاً : 1 - پنجاب کے اکثر دیہاتی مردوں میں یہ مشہور ہے کہ شہر کی ایلیٹ کلاس کی عورتیں گاؤں کے مردوں کو بہت پسند کرتی ہیں، اسکی کچھ سینسرڈ وجوہات بھی مشہور ہیں- 2 - ہمارا ایٹمی پروگرام امریکی ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور محفوظ ہے، ہماری نمبر ون واقعی نمبر ون ہے، ہمارا ایک فوجی دس امریکی فوجیوں پر بھاری ہے اور سو انڈین فوجیوں پر- 3 - مولانا فضل الرحمن کی حکومت آنے سے یہودی بہت ڈرتے ہیں انہوں نے باقی سارے سیاست دان خرید لیے ہیں- 4 - پاکستانی مرد میں مردانہ طاقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے اسے ختم کرنے کے لیے پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں- 5 - بچپن کی "نادانیوں" کی وجہ سے شادی شدہ گھر تباہ ہو رہے ہیں بچوں کے باتھ روم میں کیمرے ہونے چاہئیں- 6 - چائنہ نے 300 روپے فی گھر بجلی آفر کی تھی جو ہمارے کرپٹ حکمرانوں نے نہیں لی- 7 - اگر فوج سیاست میں مداخلت نا کرے تو سیاست دان ملک بیچ کر کھا جائیں، پر مسلسل خسارے میں جانے والا ملک خریدے گا کون یہ کوئی نہیں بتاتا- 8 - انڈین سیاست دان اپنے ملک کے ساتھ مخلص ہیں اور ہمارے سیاست دان انڈیا کے ساتھ مخلص ہیں پاکستان کے ساتھ نہیں- 9 - چاند سے خانہ کعبہ نظر آتا ہے، لیکن اپالو مشن ناسا کا ڈرامہ ہے- 10 - اسرائیل کا قیام پاکستان کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا، 100 طاقت ور یہودی امریکا اور یورپ کو چلاتے ہیں دو ارب عیسائی اور ڈیڑھ ارب مسلمان بیوقوف ہیں- 11 - مغرب نے ہماری تعلیمات چوری کر کے ساری ترقی کی. لیکن ترقی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں. سب نے مر جانا ہے. دنیا سے محبت نہیں ہونی چاہیے- 12 - سائنس دان جو بھی دریافت کرتے ہیں وہ ہماری کتابوں میں پہلے سے لکھا ہوتا ہے- لیکن یہ بھی ہے کہ سائنس کی کوئی بات یقینی نہیں ہوتی- 13- اچھا مسلمان وہ ہے جو افغانستان ایران اور بنگلہ دیش کو بھی برا سمجھے اور انڈین مسلمانوں کو منافق- 14 - شیعہ لوگ نیاز کے کھانوں میں مردے کا پانی، گھوڑے کی لید، عورتوں کا تھوک اور بچوں کا خون ملاتے ہیں- 15 - ایک رات علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور صبح اپنے دوست قائداعظم کو بتایا تو قائد اعظم نے پاکستان بنا دیا- 16 - مطالعہ پاکستان میں جو بھی لکھا ہے وہی سچ ہے جو اسے نہ مانے وہ غدار ہے اسے غوری میزائل پر بٹھا کر انڈیا بھیج دینا چاہیے- 17 - ہم اپنی تمام کمینگیوں اور حرام خوریوں اور دو نمبریوں کے باوجود بہت جلد سوپر پاور بن جائیں گے یہی آسمانی فیصلہ ہے، جو نا مانے وہ بھی کافر- 18 - زیادہ پڑھنے لکھنے سے دماغ خراب ہو جاتا ہے- منقول

image


0 Comments