cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Sony sy pehly ek Shair! ایک شعر آپ بھی کمنٹ میں لکھیں

(Topic created on: 03-21-2025 11:17 AM)
81 Views
MLK_ZBR
Active Level 5
Options
Galaxy Gallery

image


6 Comments
Safhi
Active Level 1
Galaxy Gallery
فائدہ کیا ہے زمانے میں خسارہ کیا ہے
خاک ہو جائیں گے ہم لوگ ہمارا کیا ہے

جیتنے والوں کا ہم کو نہیں کچھ علم کہ ہم
ہار کر سوچتے رہتے ہیں کہ ہارا کیا ہے

دیکھ اے عمرِ رواں خواہشیں رہ جائیں گی
تم گزر جاؤ گی چُپکے سے تمھارا کیا ہے
MLK_ZBR
Active Level 5
Galaxy Gallery
Wah jeee Wah 🔥🔥🔥
0 Likes
Galaxy Gallery
😔
Galaxy Gallery
تمھارے بعد ہوں بیتاب جانم
مرا کوئی نہیں ہمخواب جانم

تمھاری یاد سے بـے دست و پا ہوں
مرے مفلوج ہیں اعصاب جانم

دلِ بسمل کی سُونی ہے حویلی
یہاں سے گزرے ہیں سیلاب جانم

خراب و خستہ ہیں حالات میرے
نظر آتا نہیں مہتاب جانم

سدا خشبو نہیں رہتی گُلوں میں
بہاریں ہوتی ہیں نایاب جانم

پڑا ہوں دم بخود در پر تمھارے
گنوا کر ساری آب و تاب جانم

مرے ہاتھوں سے کھینچا ہاتھ تم نے
یہ کل دیکھا تھا میں نے خواب جانم

ہمی تھے مجرمِ الفت کہ تم تھے؟
کُھلیں گے حشر میں ابواب جانم

جو پلکوں پر بٹھاتے تھے ہمیشہ
ملے اُن سے بُرے القاب جانم

مقدر میں نہیں تجھ تک رسائی
ہیں دشمن اپنے سب احباب جانم

میں تم کو پاسکوں ممکن ہے مضطؔر
میسر ہوں اگر اسباب جانم
ارشد علی مضطؔر
MLK_ZBR
Active Level 5
Galaxy Gallery
خاک ہوجائیں گے تم کو خبر ہونے تک ❤🔥
0 Likes
hmhasghar
Expert Level 1
Galaxy Gallery
G ha
0 Likes