KamalPashah
Active Level 1
Options
- Mark as New
- Bookmark
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
03-28-2020 11:05 AM in
Galaxy Gallery
#کیونکہ_ہم_وہ_آخری_لوگ_ہیں
شئیر کر کے یادیں تازہ کریں
ہم وہ آخری لوگ ہیں 1980 سے 1999 میں پیدا ہونے والے ہم خوش نصیب لوگ ہیں
کیونکہ ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے مٹی کے بنے گھروں میں بیٹھ کر پریوں کی کہانیاں سنیں۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بچپن میں محلے کی چھتوں پہ اپنے دوستوں کیساتھ روایتی کھیل کھیلے۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بارش میں محلے کے دوستوں کے ساتھ سڑکوں پر کرکٹ کھیلی. بسنت کے موسم میں پتنگیں (گڈے) اڑائیں لٹو بھی چلائے، گلی ڈنڈا بھی کھیلا، ڈیپو گرم بھی کھیلا اور اپنے والدین بہن بھائی اور رشتے داروں کے ساتھ کیرم، لڈو، بھی کھیلا. ❤
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے محلے کی لڑکیوں کے ساتھ بھی کھیلا جھولے بھی جھولے اور انکی گڑیوں کی شادی میں شرکت بھی کی.
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے لالٹین (بتی)کی روشنی میں کہانیاں بھی پڑھی۔
جنہوں نے اپنے پیاروں کیلیئے اپنے احساسات کو خط میں لکھ کر بھیجا۔😘😘
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھا۔بلکہ گھر سے بوری توڑڑا لے کر سکول جاتے اور اس پر بیٹھتے۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بیلوں کو ہل چلاتے دیکھا۔بیلوں کے ساتھ گاہ بھی دیکھا
جنہوں نے مٹی کے گھڑوں کا پانی پیا۔بغیر بجلی کے ٹیوب ویل دیکھے نہائے 😋
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے محلے گاوں کے درخت سے آم اور امرود بھی توڑ کر کھائے. پڑوس کے بزرگوں سے ڈانٹ بھی کھائی لیکن پلٹ کر کبھی بدمعاشی نہیں دکھائی. 😍
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے عید کا چاند دیکھ کر تالیاں بجائیں۔اور گھر والوں دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے عید کارڈ بھی اپنے ہاتھوں سے لکھ کر بهیجے. ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں کیونکہ
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جو محلے کے ہر خوشی اور غم میں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کے کھڑے ہوئے ہم وہ لوگ ہیں جو گلے میں مفلر لٹکا کے خود کو بابو سمجھتے تھے۔ 😍
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے ٹی وی کے انٹینے ٹھیک کیے فلم دیکھنے کے لیے ہفتہ بھر انتظار کرتے تھے
جنہوں نے تختی لکھنے کی سیاہی گاڑھی کی جنہوں نے سکول کی گھنٹی بجانے کو اعزاز سمجھا۔🤩
ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں
جنہوں نے رشتوں کی اصل مٹھاس دیکھی۔ ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں۔
ہم وہ لوگ ہیں جو۔
رات کو چارپائی گھر سے باہر لے جا کر کھلی فضاء میں آسمان کے نیچے سوئے سب محلے والے گرمیوں میں ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر گپیں لگاتے مگر وہ آخری تھے ❤
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے جندر والی چکی چلتے دیکھی اور خود بھی چلائی جنہوں نے خود بھی گھاس کاٹا اور دوسروں کی لیتریاں بھی کی
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بسوں کی چھتوں پر سفر کیا جنہوں نے خالص دیسی گھی اور تازہ مکھن کھایا 😍😍
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے چشمے سے صاف اور ٹھنڈا پانی پیا اور گہاگر میں ڈھو کر گھر لاے۔۔جنہوں نے مکئی کی روٹی اور ساگ کھائے۔۔
یاد ماضی عذاب ہے یا رب....
دلوں میں خوف نہ دہشتوں کا پہرا تھا
میرے خیال میں وہی دور سنہرا تھا
کاش وہ وقت واپس آے جائے ہمارا بچپن واپس لوٹ آے آپ نے بچپن میں اور کون سے کام کیے جو ابھی نہیں ہوتے کمینٹ میں ضرور بتائیے گا 😘
اگر آپ کو اپنا بچپن یاد آیا ہے تو اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور #شیئر کریں اور مزید اچھی پوسٹ کے لیے ہمارا پیج ضرور #لائک کریں

1 Comment
aseel1383
Active Level 10
Options
- Mark as New
- Subscribe
- Subscribe to RSS Feed
- Permalink
- Report Inappropriate Content
03-29-2020 04:38 PM in
Galaxy Gallery
golden memories