cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Current situation of Government of Pakistan

(Topic created on: 02-11-2020 09:20 AM)
91 Views
AhmerAfzal
Active Level 4
Options
Galaxy Gallery


image





 ایک چھوٹا مسافر طیارہ تباہ ہو گیا۔ طیارے 
میں سوار ایک بندر کے علاوہ تمام مسافر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات ہوئیں، بلیک باکس سے معلومات اکٹھی کی گئیں تاہم جہاز تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ نہ چلایا جا سکا۔ تھک ہار کے اس نتیجے پہ پہنچا گیا کہ بندر کو ٹرین کرکے اس قابل بنایا جائے کہ وہ تحقیقاتی کمیٹی کی مدد کرسکے۔ چند ہفتوں کی تگ و دو کے بعد بندر اس قابل ہو گیا کہ اشاروں کی زبان میں کسی بھی سوال کا جواب دے سکے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بندر کو پیش کیا گیا۔ ایک آفیسر نے بندر سے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے اشاروں میں پوچھا کہ جب جہاز تباہ ہوا تو مسافر کیا کررہے تھے؟ اشاروں میں جواب ملا کہ کچھ سو رہے تھے، کچھ بات چیت میں مصروف تھےاور کچھ میگزین وغیرہ پڑھ رہے تھے۔ کمیٹی کے اراکین کا حوصلہ بندھا۔ دوسرا سوال ہوا کہ ائیر ہوسٹس کیا کر رہی تھیں۔ وہ میک اپ میں مصروف تھیں۔ کمیٹی کے اراکین نے معنی خیز نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھا۔ ایک اور سوال ہوا۔۔ جہاز تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ کیا کررہےتھے؟ جواب ملا وہ سو رہے تھے۔۔ تمام اراکین ششدر رہ گئے۔۔ کچھ لمحوں بعد ایک اور سوال ہوا۔ آپ اس وقت کیا کر رہے تھے؟ بندر نے فخریہ انداز سے میز پہ پڑی عینک اٹھا کر پہنی، چہرے پر کلر سمائل بکھیری اور دبنگ انداز میں جواب دیا کہ
 "میں اس وقت جہاز چلا رہا تھا"

 "محترم وزیراعظم نے ملائیشیا میں خطاب کے دوران فرمایا" کہ ملک میں منافع خور مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔ مافیا حالات کو خراب کررہے ہیں۔یہ ٹولہ ملک کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کاش کوئی پوچھتا،آپ کیا کر رہے ہیں؟
0 Comments