cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Al Quran

(Topic created on: 08-25-2021 09:46 PM)
136 Views
aame
Active Level 6
Options
Galaxy Gallery
*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات* *1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83 *2 غصے کو قابو میں رکھو* سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134 *3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،* سورۃ القصص، آیت نمبر 77 *4 تکبر نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 23 *5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 22 *6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11 *9 والدین کی خدمت کیا کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 58 *12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282 *13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36 *14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280 *15 سود نہ کھاؤ،* سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278 *16 رشوت نہ لو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42 *17 وعدہ نہ توڑو،* سورۃ الرعد، آیت نمبر 20 *‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42 *20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،* سورۃ ص، آیت نمبر 26 *21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135 *22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 8 *23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،* سورۃ النساء، آیت نمبر 7 *24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 2 *‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 127 *26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 6 *27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10 *28 بدگمانی سے بچو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *29 غیبت نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *30 جاسوسی نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *31 خیرات کیا کرو،* سورۃ البقرة، آیت نمبر 271 *32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو* سورة المدثر، آیت نمبر 44 *33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،* سورة البقرۃ، آیت نمبر 273 *34 فضول خرچی نہ کیا کرو،* سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67 *‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،* سورة البقرۃ، آیت 262 *36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،* سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27 *37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44 *38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،* سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36 *39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،* سورة البقرة، آیت نمبر 114 *40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،* سورة البقرة، آیت نمبر 190 *41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،* سورة البقرة، آیت نمبر 190 *‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،* سورة الأنفال، آیت نمبر 15 *43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،* سورة البقرة، آیت نمبر 256 *44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،* سورۃ النساء، آیت نمبر 150 *45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،* سورة البقرة، آیت نمبر، 222 *46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،* سورة البقرة، آیت نمبر، 233 *47 جنسی بدکاری سے بچو،* سورة الأسراء، آیت نمبر 32 *48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247 *49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،* سورة البقرة، آیت نمبر 286 *50 منافقت سے بچو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16 *‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،* سورة آل عمران، آیت نمبر 190 *52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،* سورة آل عمران، آیت نمبر 195 *53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 23 *54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 34 *55 بخیل نہ بنو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 37 *56 حسد نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 54 *57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 29 *58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135 *‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2 *60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2 *61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100 *62 صحیح راستے پر رہو،* سورۃ الانعام، آیت نمبر 153 *63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38 *64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،* سورۃ الانفال، آیت نمبر 39 *65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3 *‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90 *67 جوا نہ کھیلو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90 *68 ہیرا پھیری نہ کرو،* سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70 *69 چغلی نہ کھاؤ،* سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1 *70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31 *71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31 *72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6 *73 طہارت قائم رکھو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108 *74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ الحجر، آیت نمبر 56 *‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 17 *76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،* سورۃ النحل، آیت نمبر 125 *77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،* سورۃ فاطر، آیت نمبر 18 *78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 31 *79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 36 *‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،* سورۃ النور، آیت نمبر 27 *82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،* سورۃ یونس، آیت نمبر 103 *83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،* سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63 *84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔* سورة توبہ، آیت نمبر 105 *85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،* سورۃ الکہف، آیت نمبر 110 *‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،* سورۃ النمل، آیت نمبر 55 *‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،* سورۃ توبہ، آیت نمبر 119 *88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37 *89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،* سورۃ النور، آیت نمبر 31 *90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 48 *91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ زمر، آیت نمبر 53 *92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،* سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34 *93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،* سورۃ الشوری، آیت نمبر 38 *‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13 *95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔* سورۃ الحدید، آیت نمبر 27 *96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،* سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11 *97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،* سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8 *98 خود کو لالچ سے بچاؤ،* سورۃ النساء، آیت نمبر 32 *99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199 *100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،* سورۃ الضحی، آیت نمبر 10 *اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔ایک ڈائری بنا لیں تو ذیادہ اچھا ہے۔* اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو قرآن ایجوکیشن سے جوڑیں اور صدقہ جاریہ بنائیں۔ *جزاکم اللہ خیرا*
image


2 Comments
awanzer01
Beginner Level 3
Galaxy Gallery
ماشااللہ
awanzer01
Beginner Level 3
Galaxy Gallery
بہت اعلی