cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

وہ میری زندگی جی رہی تھی

(Topic created on: 01-26-2023 09:53 PM)
Shoaibitahir
Active Level 7
Options
Galaxy Gallery
ہم دونوں چاۓ کے دیوانے تھے
اسے ٹھنڈی چاۓ پسند تھی اور مجھے گرم۔
وہ اکثر کہتی تھی کہ تم ہمیشہ گرم چاۓ پیتے ہو دیکھنا ایک دن تمہاری یہ عادت بدل دونگی،
میں ہنستا اور کہتا کہ جسے شدت کی محبت ہوگی وہی اپنی عادت بدلے گا ۔
تمھیں مجھ سے شدت کی محبت ہوئی تو تم گرم چاۓ پینے لگو گی
 اور اگر مجھے تم سے شدت کی محبت ہوئی تو جب تک جیونگا چاۓ ٹھنڈی کرکے پیونگا 
وہ مسکراتی اور اثبات میں سر ہلاتی رہتی ۔
پھر اچانک یوں ہوا کہ محبت کی منزل ٹھکرا کر اس نے اپنا راستہ بدل لیا ، اس نے شادی کر لی اور ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئی ۔
اسکے بعد میری عادتیں بدل گئیں، اب میں اپنی زندگی نہیں جیتا 
اسکی یاد کے لمحوں میں جی رہا ہوں 
برسوں سے چاۓ ٹھنڈی کر کے پی رہا ہوں۔
آج برسوں بعد اسے اسکے شوھر کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں چاۓ پیتے دیکھا ۔
وہ بظاہر تو کسی اور کے ساتھ ہنستے مسکراتے جی رہی تھی ،
لیکن اصل میں وہ میری زندگی جی رہی تھی ،
بے خیالی میں لیکن بھانپ اڑاتے گرم چاۓ پی رہی تھی

image


0 Comments