cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

#میرے پر

(Topic created on: 04-10-2021 02:54 PM)
kousar_akbar
Active Level 2
Options
Galaxy Gallery
خواہشوں سے بھرا دل کا آنگن مرا
 خواب رنگوں بھرے میری آنکھوں میں تھے
 ایک شب مجھ کو اذن رہائی ملا
 کہکشاں سے پرے میں نے تارے چنے
 مجھ کو بارش میں پھولوں نے آواز دی
 میں نے ساون جئیے خوشبوؤں سے بھرے
 خوش نصیبی مری اوج کو چھو گئی
 جیسے خوشیوں کی جنت میں رکھا قدم
 روشنی سے بھی روشن تھیں راتیں مری
 ساری صبحیں اجالوں سے اجلی رہیں
 مجھ سے غلطی ہوئی تھی سمجھنے میں ہی 
بھول بیٹھی تھی میں نیند میں خواب کی
 آنکھ کھلنے تلک رات سے صبح تک
 ایک مدت بھی ہے جو رقم ہو چکی 
جو تھا اذنِ رہائی وہ پورا ہوا 
چیختی رہ گئی ان کہی داستاں 
ادھ کھلی آنکھ میں خواب مرنے لگے 
روشنی رنگ سارے خفا ہو گئے
 میرے اپنے ہی میرے خدا ہو گئے 
مجھ کو جنت ملی اور نہ دوزخ ملی
 سالہا سال برزخ میں جلتی رہی 
رک گئی زندگی سانس چلتی رہی
 جب نہ کوئی رہا میرا اپنے سوا
 میری تنہائیاں میری ساتھی بنیں
 میں نے خاموشیوں سے تکلم کیا
 خواہشوں کو جلایا بجھا بھی دیا 
راکھ خوابوں کی کمرے میں اڑنے لگی
 میں نے خود کاٹ ڈالا پروں کو بھی جب
 کیا الگ تھا سماں عکس روشن نما
 تال پر بیڑیوں کی تماشہ ہوا 
روح رقصاں ہوئی دھڑکنوں کے تلے
 زندگی چل پڑی موڑ مڑنے لگی
 میرے اندر ہی دنیا بسا دی گئی
 میری ہستی پہ مستی چڑھا دی گئی
 میرے ہوش و خرد جب تھے یکجا ہوئے
 میرے منصف کے ہاتھوں میں جنبش ہوئی
 مجھ کو اذنِ رہائی دوبارہ ہوا
 فیصلہ کر کے پھر اس نے توڑا قلم
 تیرے ہر فیصلے پر ہے سر میرا خم
 ہاں مگر میرے پر ۔۔۔۔۔
ہاں مگر میرے پر۔۔۔
image


0 Comments