cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

موسم

(Topic created on: 03-07-2020 11:02 AM)
sayasat
Active Level 6
Options
Galaxy Gallery
*ہوشیار موسم کی پیشن گوٸی* 10 مارچ کی دوپہر سے ایک اور طاقتور بارش کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا- جو کہ 13 مارچ کی صبح تک رہے گا- اس کی شدت بھی بہت زیادہ لگ رہی ہے- سپیل بلوچستان کے راستے پاکستان داخل ہوگا- خیبر_پختون_خواہ کشمیر اسلام آباد راولپنڈی شمالی_پنجاب وسطی پنجاب جنوبی پنجاب شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں ایک بار پھر سے تیز بارش متوقع ہے- شدید ترین بارش ' گرج چمک ' شدید ترین ژالہ باری ' طوفانی ہوائیں بھی ہمراہ آ رہی ہیں-بڑے پیمانے پر موسلادھار کا خطرہ ہے- لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے- جگہ جگہ بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہین- مختلف علاقوں میں اَربن فلڈنگ کا امکان ہے- یہ سسٹم ہوا کے مغربی کم دباٶ کے نظام کی western low صورت میں آ رہا ہے-یہ اس بار پہلے شمالی بلوچستان پھر جنوبی پنجاب پر اثر انداز ہو گا- اس سسٹم کو بحرہ عرب سے انے والی نم ہوائوں کی سپوڑٹ حاصل ہے- منفی OLR ویلیو - HiGH CAPE انڈیکس اور دیگر عوامل ایک بار پھر مکمل طور پر ایک طوفانی نظام کے لیۓ موزوں ہیں- تو پاکستان کا موسم کافی بارش وسیع گرج طوفان کی پیشن گوئ کی جا رہی ہے شمالی پنجاب شدید بارش ہو گی- وسطی پنجاب موسلادھار بارش کی پیشن گوئی خیبر پختون خواہ طوفانی برسات کا امکان - اسلام آباد راولپنڈی پھر تیز ترین بارش ہو گی- جنوبی پنجاب گرج چمک بارش کا امکان - .شمالی سندھ اور شمالی بلوچستان اچھی بارش متوقع - بارش زیادہ تر منگل کی دوپہر سے جمعرات کی دوپہر تک ہوگی- یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا- 18 سے ایک اور سپیل پاکستان آ رہا ہے- شہر شہر کی مکمل تفصیلات یوں👇👇👇 ہیں- *پنجاب* :- 10 مارچ بروز منگل سے لے کر 13 مارچ بروز جمعہ تک پنجاب کے تمام علاقوں مین شدید بارش کا امکان ہے- رحیم یار خان تا راولپنڈی پنجاب کے ہر کونے مین موسلادھار بارش ہو گی- شدید گرج طوفان اور شدید ژالہ باری ہمراہ ہے-بارش شدید ہو گی اورساتھ طوفانی ہوایئں ہمراہ ہوں گی- *شمالی_پنجاب* :- شمالی پنجاب 10 کی شام سے 13 مارچ تک بارش ہو گی- شدید بارش کا امکان ہے-خطرناک گرج چمک طوفان بنیں گے-شدید ژالہ باری کا خطرہ ہے- 70 تا 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلین گی- بارش کی مقدار 35 تا 70 ملی میٹر تک رہ سکتی ہے- کچھ مقامات خاص کر ناروال راولپنڈی مری پر یہ مقدار 80 سے 90 ملی میٹر تک بھی جاۓ گی- راولپنڈی اسلام آباد مری جہلم کھاریاں لالہ موسی ڈسکہ شکر گڑھ ناروال گجرات سیالکوٹ گجرانوالہ پنڈی گھیپ پنڈی بھٹیاں ظفروال تلہ گنگ منڈی بہاولدین چکوال اٹک پھالیہ پیلاں جنڈ جلال پور جٹاں گُجر خان پسرور میں شدید ترین بارش کا امکان ہے- جگہ جگہ ژالہ باری ہو گی- میانوالی بھکر میں بھی طوفانی بارش ہو گی- بارش 3 دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی- گرج چمک کا خطرہ شدید ہو گا- *وسطی_پنجاب* :- وسطی پنجاب کے تمام علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی- بارش زیادہ تر 10 مارچ کی رات سے 13 مارچ تک ہوگی- شدید گرج طوفان ہمراہ ہوں گے- شدید ژالہ باری کا خطرہ ہے- ہوا کی رفتار 60 تا 80 کلو میٹر تک پہنچ سکتی یے- لاہور شیخوپورہ قصور کامونکی پتوکی اوکاڑہ ننکانہ صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال پاکپتن حافظ آباد جھنگ نور پور تھل خوشاب چنیوٹ میاں چنوں چیچہ وطنی فیصل آباد گوجرہ مریدکے جڑانوالا گگو منڈی چونیاں دیپالپور رینالہ خورد عارف والا کمالیہ پیر محل اٹھارہ ہزاری شورکوٹ تلمبہ بھوانہ میں تیز ہواٶں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ممکن ہے- بارش کی مقدار کی بات کی جاے تو لاہور شیخوپورہ حافظ آباد سرگودھا ریجن میں 35 تا 50 ملی میٹر بارش متوقع ہے- جھنگ فیصل آباد ساہیوال اوکاڑہ چنیوٹ خوشاب میں 30 تا 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہے- لاہور موسلادھار بارش ہو گی- مقدار 25 تا 40 ملی میٹر تک رہے گی- *جنوبی_پنجاب* :- 10 سے 13 مارچ تک جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش ہوگی- شدید بارش کا امکان زیادہ تر ڈیرہ غازی خان لیہ بکھر مظفر گڑھ ملتان خانیوال بہاولنگر بورے والا وہاڑی اور بہاولپور کا ہے- حاصلپور چشتیاں فورٹ عباس منچن آباد بورے والا ہارون آباد میلسی وہاڑی جہانیاں دنیاپور کڑوڑ پکا لودھراں شجاع آباد علی پور تونسہ چوک اعظم جتوئی خیر پور جلال پیروالا بہاولپور کبیر والا جام پور راجن پور میں موسلادھار بارش ہو گی- رحیم یار خان صادق آباد خانپور لیاقت پور یزمان احمد پور روجھان میں تیز بارش متوقع ہے- جگہ جگہ ژالہ باری ہوگی- گرج طوفان اور شدید أندھی ہمراہ ہو گی-- 60 تا 75 کلومیٹر تک ہوا کی رفتار رہ سکتی ہے- کسان احتیاط کریں - بارش کی مقدار کی بات کی جاے تو ملتان ڈیرہ غازی جان بھکر وہاڑی - بھکر لیہ- بہاولنگر بہاولپور اور دیگر علاقوں میں 20 تا 35 ملی میٹر بارش ممکن ہے- روجھان راجن پور رحیم یار خان صادق آباد خان پور 10 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع- ہے Unn
image


0 Comments