cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

مریض فرار

(Topic created on: 03-22-2020 09:09 AM)
94 Views
sayasat
Active Level 6
Options
Galaxy Gallery
سرگودھا: محکمہ صحت حکام کی مجرمانہ غفلت سے کرونا کا۔ شکار مریض ہسپتال سے فرار ، نواحی علاقہ چک 71 شمالی کے فیصل شہزاد کو کرونا کی علامات پر ہسپتال لایا گیا اور ٹی بی ہسپتال میں بنائے جانے والے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا مگر اس حوالہ سے ہسپتال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت حکام کے انتظامات نامکمل تھے جس کی وجہ سے یسپتال عملہ کی عدم توجہ اور مجرمانہ غفلت سے کرونا کا مریض وارڈ کی کھڑکی سے فرار ہوگیا ، جس پر کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے فوری نوٹس و ایکشن لے لیا ، کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کرونا آئسولیشن ہسپتال سے کرونا کے کنفرم مریض فیصل شہزاد کے فرار کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نئیر شیخ کو چوبیس گھنٹے کے اندر معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے- انھو ں نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے- آنھوں نے کرونا آئسولیشن ہسپتال میں سکیورٹی مذید بڑھانے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہےکمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا اغاز کر دیا ہے- وہ شواہدات اور گواہوں کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کریں گے-دریں اثناء سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے بتایا ہے کہ مفرور مریض کی تلاش جاری ہے اور اس واقعہ میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کا تعین کرنے کے لئے شواہد اور گواہوں کے بیانات حاصل کئے جا رہے ہیں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے گی تاہم انھوں نے بتایاہے کہ مریض کے فرار کےبعد اس سے ملاقات کرنے اور ملنے والوں کو قرینطینہ کیا جا ریا ہے اس کے خاندان والوں کو گھر میں ہی قرینطینہ کر دیا گیا ہے جہا ں پر پولیس سیکیورٹی تعینا ت کر دی ہے جبکہ اے سی عمر دراز گوندل ، ڈی ایچ او اور پولیس پارٹیاں اس کی تلاش میں مصروف ہیں انھوں نے عوام اور اس کے عزیز و اقارب سے اس کی ہسپتال میں علاج کےلئے داخل کروانے ، اطلاعات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تا کہ وہ کرونا وائرس کے فروغ کا موجب نہ بن سکے۔ 

image


3 Comments
imranYaqoob
Expert Level 5
Galaxy Gallery
haha yeah ho ga aab coronavirus ka jalwa
sayasat
Active Level 6
Galaxy Gallery
pta ni kiou bhaga gadha jis s mily ga us ka b byra ghrq kry ga
0 Likes
imranYaqoob
Expert Level 5
Galaxy Gallery
tum mask phen lo moun pe lo tumse b mil sakta hai
0 Likes