cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

مارگوری کی سچی کہانی

(Topic created on: 10-17-2020 01:15 AM)
100 Views
MrXee
Beginner Level 4
Options
Galaxy Gallery
1705 میں کسی عجیب قسم کے بخار سے دم توڑنے کے بعد ، آئرش خاتون "مارگوری میککال" کو جلدی سے دفن کر دیا گیا تاکہ اسکی لاش سے وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اُسکے خاوند نے مارگوری کو ایک قیمتی انگوٹھی تحفتاً دی تھی، جسے اسکا شوہر اپنی بیوی مارگوری کی موت کے بعد اسکے جسم پر سوجن ہو جانے کی وجہ سے اتارنے میں ناکام رہا تھا۔ مارگوری کی قبر قیمتی انگوٹھی کی وجہ سے چوروں کے لئے ایک بہترین ہدف بن چکی تھی، چور لاش اور انگوٹھی دونوں سے رقم بنا سکتے تھے۔ مارگوری کے دفن ہونے کے بعد اسی شام کو مٹی خشک ہونے سے پہلے ہی قبر پر ڈاکو پہنچ گئے اور کھدائی شروع کردی۔ بہت جتن کے باوجود چور انگلی سے انگوٹھی نکال نہ سکے تو انہوں نے انگلی کاٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ جیسے ہی انگلی کاٹی تو خون کی دھار نکلی اور مارگوری حرکت میں آکر سیدھی بیٹھ کر چیخنے چلانے لگی۔ قبر لوٹنے والوں کے انجام کا پتہ تو نہ چل سکا, مگر ایک کہانی کے مطابق یہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک اور دعویٰ ہے کہ وہ فرار ہوگئے اور چوری کے پیشہ سے توبہ کر لی۔ اُدھر مارگوری قبر کے سوراخ سے باہر آ کر واپس اپنے گھر چلی گئی۔ دروازے پر دستک کی آواز سنتے ہی اس کا شوہر ، ایک ڈاکٹر اور بچوں کے ساتھ گھر میں تھا۔ مارگوری کے شوہر دستک کا انداز پہچانتے ہوئے بچوں سے کہا، اگر آپ کی والدہ آج بھی زندہ ہوتی تو ، میں قسم کھاتا ہوں کہ یہ اس کی دستک ہوتی۔۔ جب اس نے دروازہ کھولا تو اس نے اپنی بیوی کو وہاں کھڑا پایا ، وہ کفن میں ملبوس تھی۔ اس کی انگلی سے خون ٹپک رہا تھا لیکن وہ زندہ تھی ، جبکہ اس کا شوہر یہ دیکھ کر فرش پر گرا اور دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی فوت ہو گیا جسے مارگوری کی ہی خالی ہونے والی قبر میں دفن کر دیا گیا۔ مارگوری نے دوبارہ شادی کی اور اس کے کئی بچے پیدا ہوئے۔ جب آخرکار اسکی موت واقع ہو گئی تو اسے آئر لینڈ کے "شنکیل قبرستان" میں دفنایا گیا جہاں اب بھی اسکی قبر موجود ہے اور جس پر کندہ ہے۔۔۔""" (۔"Lived Once , Burried Twice) (منقول)

image


0 Comments