cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

لازوال محبت

(Topic created on: 05-11-2021 12:34 AM)
97 Views
mainumar
Active Level 4
Options
Galaxy Gallery

image

محبت جب امتحان لینے پر آتی ہے تو کسی کی عزت نفس جاتی ہے تو کوئی ذہنی توازن گنوا کر نفسیاتی مریض بن جاتا ہے!!! باہمت لوگ بھی ہمت ہار جاتے ہیں محبت میں جب وہ مقام آتا ہے کوئی بہت اپنا شخص مجبوریوں کے نام پر ہاتھ چھوڑتا ہے یا دھوکہ دیتا ہے-- پہر خدا کا واسطہ دو ہاتھ جوڑو منتیں کرو پیروں میں گر جاؤ--- جانے کیسی مجبوریاں ہوتی ہیں کہ ہماری منتیں کرنا بیکار ہاتھ جوڑنا پیروں میں گر جانا تک فضول سا ہو جاتا ہے ۔۔ لوگ کہتے ہیں سب خود پر منحصر ہوتا ہے کسی کو بھلانا یادوں سے دور جانا سب اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے- لوگوں کو کون سمجھاۓ کہ جن پر عزت نفس جیسی انمول چیز قربان کی گئی ہو جن کو پانے کہ لیۓ مزاروں پر منتیں مانگی گئی ہوں ایسے لوگوں کی یادوں کے حصار سے نکلنا ناممکن سا ہوجاتا ہے ۔۔ دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ جن کے بنا زندگی ویران سی لگتی ہو جن کے بنا وقت تھم سا جاتا ہو ایسے لوگوں کی جدائی آسان ہوتی ہے؟؟ وہ جن سے زندگی کی خوشیاں جڑی ہوں جن کے ہونے کا احساس ہمیں سکون بخشتا ہو!!!‏ بتاؤ مجھے کیا آسان ہوتا ہے ان کی یادوں سے کنارا کشی کرنا؟؟ نہیں میاں ہر گز نہیں یادیں نہیں جاتی انسان لاکھ کوشش کر لے خود کو سر تا پاؤں مصروفیات میں ڈبا دے مگر وہ یادیں!!‏ ہاں وہ یادیں کسی آدھی جلی بجھی چنگاری کی مانند جلتے بجھتے پوری وجود کو جلاتی رہتی ہیں---!!‏ لاکھ دماغ میں کارِ دنیا کی سوچیں بٹھا لو مگر اسکی سوچ ان دنیاوی تمام سوچوں پر حاوی ہوکر دماغی حالت کو اتنا کمزور کرتی ہے کہ انسان بے بس سا ہوجاتا ہے!!!‏ کسی کو ٹوٹ کر چاھنا کسی کو اپنی سانسوں میں پرو دینا، آسان نہیں ہوتا سانسوں میں سماۓ شخص کو خود سے آزاد کرنا دلاسوں سے پہلے نصیحتیں کرنے سے پہلے ایک بار کہ لیۓ ہماری طرح سوچ کر تو دیکھو جملے نکالنے سے پہلے ہجر کو سمجھ کر دیکھو!!!!
0 Comments