cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

جمعہ مبارک

(Topic created on: 05-01-2021 04:47 PM)
745 Views
faz66
Active Level 8
Options
Galaxy Gallery

image


1 Comment
Galaxy Gallery
*⁉️ #جمعہ_مبارک_کہنا_کیسا_ہے ؟*

*✒️جواب*

*📲آجکل سوشل میڈیا پر کثرت سے جمعہ مبارک کی پوسٹ کی جاتی ہیں، جمعہ یقیناً مبارک دن ہے عبادت کے لحاظ سے ، لیکن جمعہ کی مبارک باد دینے کی کوئی دلیل قرآن وحدیث سے نہیـــــں ملتی، ما سوائے اسکے کہ اس دن کو سب دنوں سے افضل کہا گیا ہے...*

*ابن قیم رحمہ اللّٰــــــہ نے کہا ( جمعے کے خصوصی فضائل بیان کرتے ہوئے):*

تیرہ: یہ عید کا دن ہےجو ہر ہفتے دہرایا جاتا ہے.

زاد المعاد، 1/369

*❍اس طرح مسلمانوں کی 3 عیدیں ہیں۔ عید الفطر اور عید الاضحی، جو سال میں ایک بار آتی ہیں۔ اور جمعہ جو ہر ہفتے میں ایک بار دہرایا جاتا ہے۔*

```🕋مسلمانوں کا عید الفطر اور عید الاضحی کے مواقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دینا صحابہ کرام سے روایت ہے۔```

*📛جہاں تک جمعے کے دن ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا تعلق ہے، یہ ثابت نہیـــــں ہے۔کیونکہ حقیقت میں جمعہ عید ہے یہ صحابہ رضوان اللّٰــــــہ اجمعین جانتے تھے، اور وہ اس کے فضائل کے بارے میں ہم سے زیادہ علم رکھتے تھے،اور وہ اِس کا احترام کرتے تھے۔ مگر ایسی کوئی روایت نہیـــــں ہے کہ جس سے ثابت ہو، کہ وہ ایک دوسرے کو جمعے کی مبارکباد دیتے تھے۔ اور تمام نیکی ان کی پیروی میں ہے (اللّٰــــــہ ان سے راضی ہو )*

🔹الشیخ صالح بن الفوزان سے پوچھا گیا:

*🗒️ہر جمعہ کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجنا اوراس جملے پر اختتام کرنا "جمعہ مبارک" ،کے بارے میں کیا حکم ہے؟*

انہوں نے جواب دیا:

*🔖ابتدائی نسل جمعہ کو ایک دوسرے کو مبارک باد نہیـــــں دیتی تھی تو ہمیں وہ متعارف نہیـــــں کرانا چاہیے جو انہوں نے نہیـــــں کیا۔*
( انتہی )

```📚اسی طرح کا ایک فتوی شیخ سلیمان رحمہ الماجد کی طرف سے جاری کیا گیا تھا جب انہوں نے کہا:```

*📘ہم نہیـــــں سوچتے کہ اس طرح ایک دوسرے کو جمعہ مبارک کہنا درست ہے، کیونکہ یہ دعاؤں اور ذکر میں آتا ہے، جس کی بنیاد (قرآن/سنت) پر ہونی چاہیے۔ کیونکہ یہ خالصتا عبادت کا معاملہ ہے۔ اوراگر یہ اچھا ہے، تو نبی (صلی اللہ اللہ کی صلی اللہ علیہ وسلم) اور ان کے صحابہ (اللّٰــــــہ ان سے راضی ہو ) نے ہم سے پہلے کیا ہوتا۔*

```💠اگر کوئی بھی یہ مشورہ دیتا ہے کہ اِس کی اجازت ہے تو اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں پنجگانہ نماز اور دوسری عبادات کے بعد بھی دعا اور مبارکباد دینی چاہیے۔ اور ابتدائی نسلوں نے اِن مواقع پر دعائیں نہیںہ دی تھی۔```
( انتہی )

*❍لہٰذا بجائے اسکے کہ ہم جمعہ کی مبارک باد دیں ، جسکا کوئی ثواب نہیـــــں ، کیوں نہ ہم وہ کام جمعہ کے روز کریں جنکے کرنے سے اللّٰــــــہ بھی راضی ہو اور اعمال نامہ بھی بھاری ہو اور سنت رسولﷺ پر بھی عمل ہو۔*

📝مثلاََ

*⇚1- جمعہ کے روز غسل کا اہتمام کرنا۔*
*⇚2- سورہ کہف کی تلاوت*
*⇚3- درود شریف کثرت سے پڑھنا*
*⇚4- خوشبو لگانا*
*⇚5- مسجد میں سب سے پہلے پہنچ کر اونٹ جتنی قربانی کا ثواب حاصل کرنا اور امام کے قریب بیٹھ کر خطبہ سننا۔*
*⇚6- مسواک کرنا گو کہ یہ جمعہ کے لئے خاص نہیـــــں اسکا اہتمام ہر روز بلکہ ہر نماز سے پہلے کرنا چاہیے ۔*
*⇚7- امام کا خطبہ خاموشی سے سننا۔*
*⇚8- دعاؤں کی کثرت کرنا۔*

```🔝📜یہ تھی وہ مختصر تفصیل جس سے کم و بیش ہر بندہ واقف ہوگا تو کیا ان کاموں سے بھی بڑھ کر ہے جمعہ کی مبارک باد دینا؟؟؟```

*پیارے بھائیو اور بہنو! اللّٰــــــــــــــــہ سبحانہ و تعالٰی آپکے درجات بلند فرمائے ایسی بے بنیاد بدعات کو چھوڑ کر اللّٰــــــــــــــــہ کو راضی کرنے والے کام کریں ۔*

```❍اللّٰہ سبحانہ و تعالٰی آپ کو اور ہم سب کو صحیح اور خالص دین پر چلنے اور عمل کرنے والا بنائے ۔ آمیـــــــن یارب العالمین.```

*╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔*
0 Likes