cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

اھم افیصلے

(Topic created on: 03-21-2020 08:17 AM)
64 Views
sayasat
Active Level 6
Options
Galaxy Gallery

image

لاہور21مارچ:   صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اہم فیصلہ  مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے دودھ، دہی کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریز، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔عثمان بزدار تمام محکموں کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کسی کو ناجائز تنگ یا پریشان نہ کیا جائے۔عثمان بزدار لاک ڈاؤن نہیں، سماجی فاصلے پیدا کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔عثمان بزدار ویک اینڈ گزارنے کیلئے گھروں میں رہا جائے، بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عوام سے اپیل  سماجی فاصلوں کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں۔عثمان بزدار رہائش گاہ پر قرنطینہ کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایس او پیز طے کر رہے ہیں۔عثمان بزدار تعلیمی ادارے بند کرنے پر پارکس، تفریحی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ میں رش بڑھنے سے فیصلہ کرنا پڑا۔عثمان بزدار پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ بند نہیں کی جائے گی، تاہم عوام غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔عثمان بزدار محکمہ صنعت صوبہ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا اہتمام کریں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے صرف عوامی اجتماع کے ممکنہ مقامات بند رکھے جائیں گے۔عثمان بزدار کورونا ایمرجنسی آرڈیننس منگل کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔عثمان بزدار چیف سیکرٹری منگل کو پراونشل کانٹی جینسی پلان کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔عثمان بزدار وزیر خزانہ منگل کو کانٹی جینسی پلان بھی پیش کریں گے۔ عثمان بزدار صاحب حیثیت مریضوں کیلئے بڑے نجی ہسپتالوں میں آئسولیشن/قرطینہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔عثمان بزدار وزیر قانون راجہ بشارت اور سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیولنک میٹنگ کریں گے۔عثمان بزدار الحمداللہ! پنجاب میں صورتحال کنٹرول میں ہے، کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔عثمان بزدار پنجاب بھر میں کورونا کے 137 مریض ہیں۔عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 106، لاہور 20، گوجرانوالہ 4، گجرات 3، جہلم 2، راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک مریض ہے۔عثمان بزدار صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کیلئے 24 ہزار سے زائد گاؤن موجود ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ صوبہ بھر میں 7 لاکھ 60 ہزار گلوز، 9 لاکھ 44ہزار سرجیکل ماسک، 9 لاکھ 20 ہزار این 95 ماسک میسر ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ طبی عملے کیلئے 5 ہزار گاگلز، 44 ہزار شو کور اور 40 ہزار سینی ٹائزر کا سٹاک موجود ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ  کورونا کے علاج میں معاونت کیلئے چین کے ڈاکٹرز بھی آئیں گے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ ٹیسٹ کی فیس کم کرنے کیلئے نجی اداروں سے گفت و شنید جاری ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ لاہور میں ایک ہزار بیڈز کا کیمپ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ صوبہ بھر میں پانچ ہسپتال کلی طور پر کورونا مریضوں کیلئے مختص کئے جا چکے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ انسدادکورونا اقدامات کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اجلاس کے بعد میڈیا کو ویڈیو لنک بریفنگ وزیر اعلی آفس میں اجلاس میں صوبائی وزراء یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری کی شرکت وزیر توانائی اختر ملک کمشنر آفس ملتان سے ویڈیو لنک کے ذریعے شامل  صوبائی سیکرٹریز سیکرٹریٹ کمیٹی روم سے ویڈیولنک کے ذریعے شریک اجلاس میں شریک آئی جی پنجاب، چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگر حکام کی ویڈیولنک کے ذریعے شرکت  Unn
0 Likes
0 Comments